گلوکار ٹیٹو اپنے بھائیوں جیکی اور مارلن جیکسن کے ساتھ دی جیکسنز کے طور پر پرفارم کر رہے تھے، اس سال ان کے کئی شوز شیڈول تھے، جن میں ان کا آخری شو 8 ستمبر کو سرے، انگلینڈ میں ہوا


عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کے بڑے بھائی گلوکار ٹیٹو جیکسن 70 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے ہیں۔ٹیٹو جیکسن کی موت کی تصدیق ان کے بھتیجے سگی جیکسن نے کردی۔
ٹیٹو کے بیٹوں، تاج، ٹیریل، اور ٹی جے نے اتوار کے روز انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے والد کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ حیران، غمگین اور دل شکستہ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ ہمارے والد ایک غیر معمولی شخص تھے جو ہر ایک کا خیال رکھتے تھے۔
کچھ لوگ انہیں دی جیکسن 5 کے ٹیٹو جیکسن کے طور پر جانتے ہیں، کچھ انہیں ‘کوچ ٹیٹو’ کے نام سے جانتے ہیں اور کچھ انہیں ‘پوپا ٹی’ کہتے ہیں۔گلوکار ٹیٹو اپنے بھائیوں جیکی اور مارلن جیکسن کے ساتھ دی جیکسنز کے طور پر پرفارم کر رہے تھے، اس سال ان کے کئی شوز شیڈول تھے، جن میں ان کا آخری شو 8 ستمبر کو سرے، انگلینڈ میں ہوا۔
واضح رہے کہ ٹیٹو نے اپنی موت سے چند دن قبل میونخ میں مائیکل جیکسن کی یادگار کا دورہ بھی کیا۔

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 2 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 4 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 5 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 5 گھنٹے قبل

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 6 گھنٹے قبل

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 5 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 3 گھنٹے قبل

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 5 گھنٹے قبل