ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد ، ڈاکوؤں کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے


راولپنڈی : راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق رات گئے موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ موٹر سائیکل اسی ماہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں ایک شہری سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ایک کانسٹیبل اکرم خان کو بھی گولی لگی تاہم وہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔
پولیس نے فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 19 گھنٹے قبل

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 4 دن قبل

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 3 دن قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 19 گھنٹے قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 4 دن قبل

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 4 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 3 دن قبل

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار
- 9 منٹ قبل

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 3 دن قبل

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 3 دن قبل







