بانی پی ٹی آئی کو ملک پر دوبارہ مسلط کرنے کے لیے مہم چلائی جارہی ہے، احسن اقبال
لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی


وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ملک پر دوبارہ مسلط کرنے کے لیے مہم چلائی جارہی ہے۔
ظفر وال میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں یروشلم پوسٹ میں ایک مضمون شائع ہوا، یہ تیسرا مضمون ہے جو بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں شائع ہوا ہے،اسرائیلی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی پاکستان میں واحد قابل قبول شخص ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ مسلط کرنےکے لیے مہم چلائی جارہی ہے، ایٹمی قوت بننےکے بعد پاکستان صیہونی لابی کی آنکھوں میں کھٹک رہاہے، پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سماجی طور پر کھوکھلا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 2013 سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رکھی ہے، نفرت کی سیاست نےپاکستان میں بدترین تقسیم پیدا کی، مسلح افواج کے خلاف وہ مہم چلائی گئی جو دشمن بھی نہیں چلا سکتے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میئر لندن کے الیکشن میں پاکستانی نژاد کی کھلم کھلا مخالفت کی، لوگ اب سمجھ گئے ہیں پروجیکٹ بانی پی ٹی کے پیچھے کون ہے، صیہونی لابی ہمیشہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو نشانہ بناتی ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت اربوں روپے جاری کردیے
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہندو برادری کا تہوار’’ہولی‘‘ دھوم دھام سے منا رہا ہے
- 10 گھنٹے قبل

نامورداکارہ سجل علی ایک قسط کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
- 6 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

وزیرِاعظم کا چینی ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت
- 4 گھنٹے قبل

پی ایس ایل 10: تاریخ میں پہلی بار ملک بھر میں ٹرافی ٹور کروانے کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی اونچی اڑان ،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 10 گھنٹے قبل

جعفر ایکسپریس کے واقعے پر بھارتی میڈیا کی جانب سے لگا تار پروپیگنڈا کیا گیا، حملے کا مرکزی اسپانسر بھارت ہے،آئی ایس پی آر
- 9 گھنٹے قبل

وزیر اعظم سے یورپی یونین سفیر کی ملاقات،ٹرین حملےپر تعزیت کا اظہار کیا
- 7 گھنٹے قبل

جنوبی وزیرستان : مسجد کے اندر دھماکے میں جے یو آئی کے ضلعی امیر سمیت 4 افراد زخمی
- 10 گھنٹے قبل

لاہور:جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز کے تنخواہ لینےکاانکشاف
- 6 گھنٹے قبل

قوم اپنی بہادر افواج کیساتھ ہے، دہشتگردی کیخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا،چئیرمین بلاول بھٹو
- 7 گھنٹے قبل