چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بو حبیب سے کہا ہے کہ لبنان کے امن اور خود مختاری کے حوالے سے چین اس کی حمایت کرتا ہے


جی سیون کے رکن ممالک نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں مزید جارحیت سے کسی ملک کا فائدہ نہیں ہو گا۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد جی سیون گروپ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مزید جارحیت سے کسی ملک کا فائدہ نہیں ہو گا،ان اقدامات اور جوابی رد عمل کے نتیجے میں تشدد کا یہ خطرناک گول چکر بڑھ سکتا ہے ، یہ پورے مشرق وسطی کو ایک وسیع تر علاقائی تصادم کی طرف لے جا سکتا ہے جس کے تباہ کن نتائج کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔
بیان میں زور دیا گیا کہ اس حالیہ تباہ کن چکر کو روک دیا جائے۔اس سے قبل پیر کو لبنان کے مختلف علاقوں میں حزب اللہ کے اہداف پر سینکڑوں اسرائیلی فضائی حملوں میں تقریبا 500 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 35 بچے شامل ہیں۔ لبنانی حکام کے مطابق بمباری میں 1700 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے۔ یہ غزہ جنگ کے تناظر میں تقریبا ایک سال قبل سرحد کی دونوں جانب لڑائی کے آغاز کے بعد سے اب تک کی شدید ترین اسرائیلی فضائی بم باری ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے لبنان کے جنوبی اور مشرقی حصے میں شہریوں کے بھاری جانی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے لبنانی ہم منصب عبداللہ بو حبیب سے کہا ہے کہ لبنان کے امن اور خود مختاری کے حوالے سے چین اس کی حمایت کرتا ہے اور وسیع پیمانے پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ان خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔یہ موقف نیویارک میں دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سامنے آیا جہاں ان کے بیچ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ ہوا۔
چینی وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ بیجنگ مشرق وسطی میں امن عمل کے لیے کام جاری رکھے گا۔چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ دونوں وزرا نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کارروائی کے ضمن میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ہم شہریوں کے خلاف اندھادھند حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور چین ہمیشہ لبنان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 3 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 10 minutes ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 hours ago





