پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، کرسٹالینا جیورجیوا


آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا نے کہ ہمارے پاس ایک خوشخبری ہے، ہم نے پاکستان کے لیے ’ریویو‘ مکمل کر لیا ہے، پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، معیشت کی گروتھ اور مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹالینا جیورجیوا نے کہا کہ میں حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام کو مبارکباد دیتی ہوں، پاکستان نے اصلاحات کی ہیں، جس سے معیشت میں بہتری آئی ہے۔
آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ پاکستان نے مثبت اصلاحات کی ہیں اور اب پیدوار کا گراف اوپر کی جانب ہے جبکہ افراط زر نیچے آ رہی ہے اور معیشت استحکام کے رستے پر گامزن ہے۔
ایک سوال کے جواب میں کرسٹالینا جیورجیوا نے کہا کہ حکومت امیروں سے ٹیکس لے رہی ہے اور غریبوں کی مدد کی جا رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔
واضح رہے کہ جولائی میں سٹاف لیول معاہدے کے بعد ایگزیکٹو بورڈ کے اگست اور ستمبر کے پہلے تین ہفتوں میں اجلاس منعقد ہوئے تھے تاہم پاکستان کے پروگرام کی منظوری ان میں شامل نہیں تھی۔

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری
- 4 hours ago

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 4 days ago

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 4 days ago

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 4 days ago

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 3 days ago

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- a day ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 19 hours ago

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
- 4 hours ago

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 19 hours ago

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 3 days ago

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 3 days ago

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 3 days ago







