کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، ڈی ایس پی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا، سی ٹی ڈی حکام


کراچی کے علاقے شیر شاہ میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے، سی ٹی ڈی نے ہلاک دہشت گردوں سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت قاسم رشید اور عثمان کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں نے رواں سال 7 جولائی کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو کریم آباد میں شہید کیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا، ہلاک دہشت گرد حافظ قاسم رشید کراچی کا نیا امیر تھا، ڈی ایس پی کے قتل کے لیے ڈسٹرکٹ صدر سید احمد حسن نے سہولت کاری کی، ریکی میں ملوث دو دہشت گرد نعیم اور حمزہ کو گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے دہشت گرد حافظ قاسم رشید اور عثمان کا سراغ ملا۔
حکام کے مطابق مقابلے کے دوران دونوں دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں سے کلاشنکوف، دو پسٹل، تین ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے، خودکش جیکٹ،ٹارگٹ کلنگ لسٹ بھی برآمد ہوئی، ہلاک دہشت گردوں سے کالعدم تحریک طالبان کا جاری لیٹر بھی ملا، لیٹر کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے اس گروپ نے حال ہی میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد حافظ قاسم 12 سال کے بعد جیل سے رہا ہوا تھا، ملزم 35 سے زائد قتل، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں ملوث تھا، ڈی ایس پی علی رضا کو قتل کرنے کی پلاننگ کئی ماہ قبل جیل میں کی گئی تھی۔ہلاک دہشت گردوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے 50لاکھ انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں کراچی کے علاقے کریم آباد میں موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے ڈی ایس پی علی رضا کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں علی رضا اور ان کا محافظ شدید زخمی ہوگئے تھے۔
دونوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل پر مشاورت مکمل، وزرا کے ناموں کا اعلان جلد متوقع
- 8 گھنٹے قبل

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
- 3 گھنٹے قبل

حملے کی صورت میں افغانستان سمیت ہر جارح کو جواب دیا جائے گا ،سہیل آفریدی
- 4 گھنٹے قبل

آسٹریلیا کی بھارت پر فتح، تیسری بار سلطان آف جوہر ہاکی ٹائٹل اپنے نام کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ، گرفتاری کے لیے راولپنڈی پولیس متحرک
- 8 گھنٹے قبل

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر
- 4 گھنٹے قبل

گل بہادر گروپ کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 60 سے 70 خارجی ہلاک ہوئے، عطاتارڑ
- 6 گھنٹے قبل

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت
- 4 گھنٹے قبل

سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس: 67 شکایات کا جائزہ، 65 خارج، ایک مؤخر، ایک پر کارروائی کی منظوری
- 8 گھنٹے قبل

چار روزہ جنگ میں عظیم فتح ملی، بھارت کبھی نہ سنبھل سکے گا: وزیراعظم
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع ،جلسے ،جلوسوں اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا جی ٹو جی معاہدہ طے پا گیا
- 8 گھنٹے قبل