صحت

ملک بھر میں پولیو کے مریضوں میں اضافہ، مزید 4 کیسز رپورٹ

پولیو کیسز جیکب آباد، کراچی کے ضلع ملیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Oct 8th 2024, 11:40 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں پولیو کے مریضوں میں اضافہ، مزید 4 کیسز رپورٹ

ملک میں پولیو کے مزید 4 کیس سامنے آ گئے، رواں سال کیسز کی تعداد 32 ہوگئی

پولیو کیس جیکب آباد، کراچی کے ضلع ملیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سامنے آئے ہیں، جیکب آباد کی تحصیل ٹُھل میں 32 مہینے کی بچی اور 18 مہینےکا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔

ضلع ملیر کی تحصیل بن قاسم میں 72 مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے جب کہ  ڈیرہ اسماعیل خان میں 22 مہینے کا بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوگیا، جس کے بعد ملک میں رواں سال پولیو سے متاثر ہونے والے بچوں کی تعداد 32 ہوگئی۔

پاکستانی حکام اور بین الاقوامی ماہرین  نے اکتوبر میں مزید کئی بچوں کے پولیو سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں سال کے آخر تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 55 سے 65 تک پہنچ سکتی ہے۔