جرم

کراچی کے علاقے منگھوپیرمیں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک

ناکہ بندی کے دوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 ڈاکو مارے گئے، ایس ایس پی ویسٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 9 2024، 9:25 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کے علاقے منگھوپیرمیں پولیس مقابلہ،  5 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے منگھوپیرمیں خیرآباد گلشن توحید کے قریب پولیس مقابلے میں 5 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر خیرآباد میں سرچ آپریشن کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 2 موٹرسائیکلوں پر ڈاکوؤں کی اطلاع ملی، علاقے کی ناکہ بندی کے دوران ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 ڈاکو مارے گئے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت تاحال نہ ہوسکی جبکہ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

طارق مستوئی نے کہا کہ ہلاک ہونے والے پانچوں ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، ڈاکوؤں کا گروہ علاقے میں متعدد گھر لوٹ چکا ہے۔