- Home
- News
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2خارجی دہشت گرد جہنم واصل
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 خارجی جہنم واصل کردیے گئے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آج دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہلاک خارجی دہشت گرد نہ صرف سیکیورٹی فورسز بلکہ عام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ جیسی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
واضح رہے کہ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔
دفتر خارجہ نے میزائل پروگرام پر امریکی پابندی کے بیان کو منطق سے عاری قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل
بابر اعظم نے روی چندر ایشون کوریٹائرمنٹ لینے پر کیا پیغام دیا؟
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرامریکی دعوے کے بعد پینٹاگون کا محتاط رویہ
- ایک گھنٹہ قبل
مسلسل دو روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں ایک دفعہ پھر اضافہ
- 38 منٹ قبل
لاہور:وزیر داخلہ کا گارڈ ن ٹاؤن پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ،ایجنٹ مافیا کا صفایا کرادیا
- ایک گھنٹہ قبل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
- 12 منٹ قبل