پرتگال : معروف پرتگالی اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ڈیجیٹل کی دنیا میں بھی اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ۔

تفصیلات کے مطابق فوٹواینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اُن کے فالوورز کی تعداد 300 ملین سے زائد ہوگئی ہے جس کے بعد وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سرفہرست انسٹاکا اپنا آفیشل اکاؤنٹ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو موجود ہیں ، لیکن اگر شخصیات کی بات کی جائے تو رونالڈو دُنیا کے وہ پہلے شخص ہیں جن کے انسٹاگرام پر 300 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو اُنہوں نے اب تک تین ہزار سے زائد پوسٹس کی ہیں جبکہ اپنے اکاؤنٹ سے صرف 476 صارفین کو فالوو کیا ہوا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے بہترین فٹ بالرکا پانچ مرتبہ ایوارڈ جیت چکے ہیں ، سات برس کی عمر میں فٹ بال کا جنون رونالڈو کو 2003 میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے پہلے پرتگال اسپورٹنگ کلب میں لے آیا۔وہ اپنے کیرئیر میں اب تک 31 ٹرافیز اپنے نام کر چکے ہیں اور یہ سفر اب بھی جاری ہے۔ گزشتہ ماہ کرسٹیانو رونالڈو نے " پلیئر آف دی سنچری " کا اعزاز بھی اپنے نا م کیا تھا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں یورو کپ فٹبال میں ہنگری کیخلاف میچ سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے میڈیا بریفنگ کے موقع پر میز پر رکھی ایونٹ کی آفیشل کولا کی بوتلیں ناصرف ہٹادی تھیں بلکہ میڈیا نمائندوں کو پانی پینے کا مشورہ دیا تھا۔ رونالڈو کے اس عمل سے مشروب بنانے والی کمپنی کو 4 بلین ڈالر کا نقصان اُٹھانا پڑ ا تھا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago





