تفریح
انوشکا شرما نے بالی ووڈ سے عارضی دوری اختیار کرلی
ممبئی : بھارت کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے کچھ عرصے کے لیے بالی ووڈ سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرلی ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور معروف بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کی وجہ سے بالی ووڈ سے کچھ عرصے کے لیے دوری اختیار کر لی ہے اور اس کی وجہ ان کی بیٹی"وامیکا " ہے جس کی پرورش کے حوالے سے وہ بے حد سنجیدہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما ، اس وقت اپنے شوہر ویرات کوہلی اور بیٹی کے ساتھ لندن میں ہیں ، اوراس سال کام پر واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا شرما 2022 تک اپنی بیٹی کو وقت دینا چاہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فی الحال کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ،انوشکا شرما کورونا کی جاری لہر کے دوران اپنی بیٹی کی صحت کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتیں اور یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے بالی ووڈ سے کچھ عرصے کیلئے بریک لیا ہے ۔ بھارت میں کورونا وائرس کی بڑھتے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے انوشکا نے اپنی ٹیم کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ رواں برس کسی بھی طرح کا پراجیکٹ شروع نہ کریں ۔
یہ توقع کی جارہی ہے کہ انوشکا شرما 2022 کے اواخر تک بالی وڈ میں واپسی اختیار کر لیں گی ۔
واضح رہے کہ انوشکا شرما آخری بار شاہ رخ خان اور کترینہ کیف کی فلم ’زیرو‘ میں نظر آئی تھیں جو سال 2018ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
یاد رہے کہ 2017 میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما اٹلی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور رواں برس کے آغاز میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
دنیا
لبنان : صہیونی فورسز کی جارحیت سے مزید 78 افراد شہید
صہیونی فورسز کی جنوبی بیروت میں گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں
اسرائیلی فورسز کے لبنان پر فضائی حملے جاری ہیں ، مختلف علاقوں میں شدید بمباری کی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔
صہیونی فورسز کی جنوبی بیروت میں گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی،جبکہ اب تک 14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں میں جائے گی؟
ذرائع کے مطابق ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا آغاز آج سے ہو رہا ہے،شیڈول کے مطابق ٹرافی کا ٹورآج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی جس دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
اسلا م آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم سمیت اسکول کالجز اور مختلف جگہوں پر لے جایا جائے گا، اس موقع پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
اسلام آباد کے بعد ٹرافی 17 نومبر کو ٹیکسلا جبکہ 18 نومبر کو خانپور میں لےجایا جائے گا۔
19 نومبر کو مری جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔
جبکہ 6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت میں ٹرافی ٹور ہو گا،آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔
پاکستان
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے۔
الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔
رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا