جی این این سوشل

موسم

سری لنکا میں بارشوں سے مزید 3 افراد ہلاک

سری لنکا کے محکمہ آبپاشی نے پانچ اہم دریاؤں کے سات مقامات کے قریب مزید سیلاب کی وارننگ دی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سری لنکا میں بارشوں سے مزید   3 افراد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سری لنکا میں بارش کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہو ا کے مطابق ملک کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر (ڈی ایم سی)کے مطابق سری لنکا میں موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ڈی ایم سی نے کہا کہ سری لنکا میں 7 اکتوبر کو شدید بارش شروع ہوئی، اور پیر کی صبح تک، 34,492 خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 134,484 افراد ملک بھر کے 12 اضلاع میں بارش سے پیدا ہونے والی آفات سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

سری لنکا کے محکمہ آبپاشی نے پانچ اہم دریاؤں کے سات مقامات کے قریب مزید سیلاب کی وارننگ دی ہے۔ملک کے محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی، سباراگامووا، شمال مغربی اور شمالی صوبوں اور گالے اور ماتارا اضلاع میں کچھ مقامات پر 100 ملی میٹر سے زیادہ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ درخواست گزاروں کے لیے ایک جھٹکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کسی کو بھی ایسے وکلا کی عدالتی اصلاحات پر رائے پر دھیان نہیں دینا چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ درخواست گزاروں کے لیے ایک جھٹکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے فیصلے میں ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ بے چارے درخواست گزاروں کے لیے ایک جھٹکا ہے، فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار بری طرح ناکام ہوئے۔

ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مدعی بتانے میں ناکام رہے کہ کونسا آرٹیکل مطالبہ پورا کرنے کا پابند کرتا ہے، آرٹیکل 70 سے77 تک کے مطابق قانون سازی کے لیے اجازت کی ضرورت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ ان نام نہاد وکلا کے لیے شرم کی بات ہے، وکلا نے ایک ہی نوعیت کی درخواستیں مختلف عدالتوں میں دائرکیں، یہ وکلا مقدس گائے کے نظریئے کےعادی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں آئین پارلیمنٹ کو قانون سازی سے پہلے روکنے کی اجازت دیتا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایکس پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کسی کو بھی ایسے وکلا کی عدالتی اصلاحات پر رائے پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

بابر اعظم کو ڈارپ نہیں بلکہ آرام دیا گیا ہے، اظہر محمود

بابر اعظم آرام کے بعد تازہ دم ہو کر آئیں گے، اسسٹنٹ کوچ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بابر اعظم کو ڈارپ نہیں  بلکہ آرام دیا گیا ہے، اظہر محمود

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ہے اور وہ آرام کے بعد تازہ دم ہو کر آئیں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ بابر ہمارا نمبر ون پلیئر ہے، سلیکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آگے بہت کرکٹ آ رہی ہے تو بابر اعظم کو آرام دینے کا یہ بہترین وقت ہے۔ فاسٹ بولرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی آرام کے بعد تازہ دم واپس آئیں گے۔

اظہر محمود نے کہا کہ ہمارا پلان تھا کہ بنگلا دیش کے خلاف کیسی پچ بنانی ہے اور انگلینڈ کے خلاف کیسے، بہت سی چیزیں ہو رہی تھی اور ذہنی طور پر آپ جتنا بھی کہیں کہ میں مضبوط ہوں مگر چیزیں اثر کر رہی ہوتی ہیں۔

قومی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ نے مزید کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت فٹ ہے اور جب آپ فٹ ہوں تو موسم تنگ نہیں کرتا، امید ہے اس بار بال اسپن ہوگا اور کوشش کریں گے پچ کو اپنے حق میں استعمال کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا چینی وزیراعظم لی چیانگ کا شاندار استقبال

چینی وزیر اعظم نے گرمجوشی سے آرمی چیف سید  عاصم منیر سے  مصافحہ کیا اور دونوں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا چینی وزیراعظم لی چیانگ کا شاندار استقبال

اسلام آباد : اسلام آباد میں شنگھائی  تعاون کانفرنس کا اجلاس چینی  وزیر اعظم کی پاکستان آمد ،آرمی چیف نے چینی وزیر اعظم کا پر تپاک استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس  میں شرکت کے لیےچینی وزیر اعظم پاکستان آمد، آرمی چیف سید عاصم منیر نے پرائم منسٹر ہاوس میں چینی وزیر سے ملاقات کی۔چینی وزیر اعظم نے گرمجوشی سے آرمی چیف سید  عاصم منیر سے  مصافحہ کیا اور دونوں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
اس دوران  چینی وزیر اعظم نے گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی تکمیل پر منقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll