فارم 47 کے جعلی حکمران علی گنڈاپور سے عوامی مسائل حل کرنا سیکھیں، بیرسٹر سیف
پاکستانی عوام کی حقیقی قیادت جعلی مقدمات میں سلاخوں کے پیچھے ہے، مشیر اطلاعات کے پی


مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے فارم 47 کے حکمران علی گنڈاپور سے عوامی مسائل حل کرنا سیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مخلص قیادت میں جمرود جرگہ بطریق احسن منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ نے سیاسی اتفاق رائے قائم کیا جب کہ وفاقی حکومت نے انتشار پھیلایا۔ وزیراعلیٰ نے حقیقی لیڈر کا کردار نبھاکر صوبے اور ملک کو ایک بحرانی کیفیت سے نکالا۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جمرود جرگے کے پر امن انعقاد پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایک مخلص لیڈر کی طرح علی امین نے اپنے مخالفین کو بھی ساتھ بٹھایا۔ عوامی نمائندے ہی عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔
صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ جعلی فارم 47 والی حکومت کے پاس نہ سیاسی بصیرت ہے، نہ مسائل حل کرنے کی اہلیت۔ موجودہ وفاقی حکومت محاذ آرائی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، مسائل کے حل کی نیت نہیں۔ پاکستانی عوام کی حقیقی قیادت جعلی مقدمات میں سلاخوں کے پیچھے ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو وفاقی وزیر وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے تھے، وزیر اعلیٰ نے انہی کے ذریعے جرگے کا مسئلہ حل کرایا۔ شریف خاندان نے ماڈل ٹاؤن کے ایک چھوٹے سے مسئلے میں حاملہ خواتین تک کی جانیں لی تھیں۔ پنجاب میں پرامن احتجاج پر لاٹھیاں اور گولیاں برسانا معمول بن چکا ہے۔ فارم 47 کے لیڈرز گولی اور لاٹھی سے مسائل کو مزید گھمبیر بنانے کے ماہر ہیں۔وفاق اور پنجاب کے جعلی حکمران علی امین گنڈا پور سے عوامی مسائل کا حل نکالنا سیکھیں۔

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو
- 12 hours ago

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
- 9 minutes ago

صدر ٹرمپ نے ٹیکس و اخراجات سے متعلق ’’بگ بیوٹی فل بل‘‘ پر دستخط کر دیئے
- 2 hours ago

جڑواں شہروں میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری، رین ایمرجنسی نافذ
- an hour ago

کرنل شیر خان شہید کی 26ویں برسی پر عسکری قیادت کا خراج عقیدت
- an hour ago

کراچی : زمین بوس عمارت میں ریسکیو آپریشن جاری، عورتوں اور بچوں سمیت 14 لاشیں نکال لی گئیں
- an hour ago

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید
- 12 hours ago
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم
- 12 hours ago

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط
- 11 hours ago

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف
- 11 hours ago

ملک بھر میں9 محرم الحرام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، جلوس و مجالس کیلئے سکیورٹی ہائی الرٹ
- 13 minutes ago
(2)_updates.webp&w=3840&q=75)
مظفرگڑھ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم ، 6 افراد جاں بحق، 18 زخمی
- 2 hours ago