ایس سی او کا سربراہی اجلاس، بھارت سمیت دیگر ممالک کے وفود پاکستان پہنچ گئے
بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی حکام سے کوئی ملاقات متوقع نہیں


شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس، بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سمیت دیگر ممالک کے وفود پاکستان پہنچ گئے
بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اسلام آباد میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے طیارے نے نور خان ائیرپورٹ پر لینڈ کیا، جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ دوسری طرف بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستانی حکام سے کوئی ملاقات متوقع نہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرغزستان کے وزیراعظم بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچے جہاں وفاقی وزیر برائے پٹرولیم مصنوعات مصدق ملک نے ان کا استقبال کیا۔
بیلا روس کے وزیر اعظم گولاف چینکو بھی پاکستان پہنچ گئے جہاں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تاڑر نے ان کا استقبال کیا۔ اس کےعلاوہ تاجکستان کے وزیر اعظم خیر رسول زودہ بھی ایس سی او میں شرکت کےلئے پاکستان پہنچے، وفاقی وزیر جام کمال نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
ترکمانستان کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین راشد مریوف پاکستان پہنچے تو وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے ان کا والہانہ استقبال کیا، اس موقع پر راویتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمانوں کو گلد ستے پیش کیے۔ایران اور روس سمیت دیگر ممالک کے وفود بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں
واضح رہے کہ چینی وزیر اعظم گزشتہ روز ہی پاکستان پہنچ چکے تھے جہاں پاکستانی وزیرآعظم شہاز شریف نے اپنے چینی ہمنصب کا شاندار استقبال کیا اور ان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
.jpg&w=3840&q=75)
افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان کا 48 گھنٹے کے لیے سیز فائر کا اعلان
- 2 دن قبل

ہڑتال کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، آئی جی پنجاب
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان مخالف افغان-بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب، جعلی AI ویڈیوز کا استعمال
- 16 گھنٹے قبل

بھارت کی پشت پناہی پر افغان طالبان نے حملہ کیا، جواب دینا مجبوری بن گیا ، وزیر اعظم
- 15 گھنٹے قبل

انڈونیشیا چین سے جے-10 لڑاکا طیارے خریدے گا، وزیر دفاع کی تصدیق
- 12 گھنٹے قبل

چین نے پاک افغان جنگ بندی کی حمایت کا اظہار کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 45 سے زائد ہلاک
- 17 گھنٹے قبل

کابینہ کا وزیراعظم کو غزہ معاہدے میں کردار پر خراجِ تحسین
- 11 گھنٹے قبل

حوثیوں نے چیف آف اسٹاف الغماری کی شہادت کی تصدیق کر دی
- 12 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات، سیاسی کشیدگی پر بات چیت
- 16 گھنٹے قبل

ٹی ایل پی سے مذاکرات آخری لمحے تک جاری رہے، ہر بار شرائط بدلتی رہیں: محسن نقوی
- 12 گھنٹے قبل

مہمند میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، ٹی ٹی پی کے 30 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل