جی این این سوشل

علاقائی

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نثار کھوڑو کے گھر کے باہر کریکر دھماکہ

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نثار کھوڑو کے گھر کے باہر کریکر دھماکہ
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نثار کھوڑو کے گھر کے باہر کریکر دھماکہ

رکن سندھ اسمبلی و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نثار کھوڑو کے گھر کے باہر کریکر دھماکہ ہوا۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم افراد ہینڈ کریکر پھینک کر فرار ہوئے۔ تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت اور استعمال کیے گئے بارودی مواد کے متعلق جانچ پڑتال کی جائے گی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ ایسے دھماکے مجھے جمہوریت اور عوام کیلئے جدوجہد کرنے سے نہیں روک سکتے اور میں جمھوری کردار ادا کرنے سے کبھی باز نہیں آؤں گا۔ جمھوریت کے لیے جدوجہد کرتا رہوں گا اور کسی سے ڈرنے والا نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایسا حملہ ماضی میں جام صادق کے دور میں بھی ہوچکا ہے۔ لیکن میں نہ پہلے ڈرا تھا نہ اب ڈروں گا۔ ایسے واقعات مجھے حراساں نہیں کرسکتے جبکہ جمھوریت، عوام اور سندھ کے مسائل پر بات کرتا رہوں گا۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے لاڑکانہ میں اپنی رہائشگاہ پر کریکر دھماکے کی پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

پولیس علاقے سے شواہد اکٹھے کر کے کریکر پھینک کر فرار ہونے والے افراد کو تلاش کر رہی ہے۔

جرم

دھرنوں کی ناکامی:تحریک انصاف نے نجی کالج میں بچی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا خطرناک منصوبہ بنایا،مریم نواز

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم کو کالج کی رجسٹریشن کینسل نہیں کرنی چاہیے تھی کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں برتنی چاہیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دھرنوں کی ناکامی:تحریک انصاف نے نجی کالج میں بچی  سے  مبینہ زیادتی کے واقعے کا خطرناک منصوبہ بنایا،مریم نواز

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز  نے پاکستان تحریک انصاف کو ایک دفعہ پھر دہشت گرد جماعت قرار دےدیا، انہوں نے کہا کہ  تحریک انصاف نے نجی کالج کے واقعے پر ملک میں انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کی۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جس روز بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی  کا واقع رپورٹ ہوا تو  ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس روز بچی کالج میں تھی ہی نہیں، انہوں نے کہا کہ الزام لگایا گیا اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہٹا دی گئیں  ہےاس میں کوئی صداقت نہیں اورنہ ہی اس واقعے کا کوئی عینی شاہد ہے کیوںکہ ایسا کوئی واقع پیش  ہی نہیں آیا ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس بچی کا نام اور تصویر شئیر کی جا رہی ہے وہ بچی  2 اکتوبر سے ہسپتال میں زیر علاج ہے،اور جس سیکیورٹی  گارڈ پر الزام عائد کیا گیا اسکو گرفتار کر کے تفتیش کی ہے مگر ایساکوئی واقع سامنے نہیں آیا۔
وزیر اعلی پنجاب کامزید کہنا تھا کہ تحریک اںصاف اس واقعے کی آڑمیں ملک میں انتشار پھیلانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز  پر ایسے واقعے کو لے کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے  جوکہ ہوا ہی نہیں،تحریک انصاف نے احتجاج اور دھرنوں میں ناکامی کے بعد اس من گھڑت واقعے کا سہارا لے کر لوگوں کو گمراہ کرنےکی کوشش کی ہے۔
اس موقع پر وزیر اعلی مریم نوازکا کہنا تھا تحریک انصاف نے دنیا کو پاکستان کا جو چہرہ دکھانے کی کوشش کی میں ان سےکہنا چاہتی ہو کہ پاکستان صرف ہمارا ہی نہیں بلکہ آپ سب کا ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے میں ملوث ٓافراد چاہے وہ میڈیا سے ہو یا تحریک انصاف سے ان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ 
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی وزیر تعلیم کو کالج کی رجسٹریشن کینسل نہیں کرنی چاہیے تھی کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں برتنی چاہیے۔ مگر جو اس واقعے میں ملوث ہیں انکے خلاف ہر صورت کارروائی ہونی چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی ،افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف 7تحقیقاتی ٹیم تشکیل

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی ،افواہیں پھیلانے والوں کے  خلاف   7تحقیقاتی ٹیم تشکیل

لاہور میں نجی تعلیمی ادارے میں طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کو بنیاد بنا کر ڈس انفارمیشن پھیلانے کا معاملہ، 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے مبینہ واقعہ کے ذریعے سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن پھیلانے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔ایف آئی اے نے نجی کالج کے پرنسپل کی جانب سے دی گئی شکایت پر کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈس انفارمیشن پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے کے جرم میں ملوث عناصر کی شناخت شروع کر دی ہے۔

ڈس انفارمیشن پھیلانے کے جرم میں ملوث عناصر کی شناخت اور قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔رپورٹ کے مطابق 7 رکنی انکوائری ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر کر رہے ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

اس سال خوراک کے عالمی دن کا تھِیم "بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کے لیے خوراک کا حق"ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن آج  منایا جا رہا ہے

دنیا میں ہر سا ل16 اکتوبر کو خوراک کا عالمی دن منایا جاتا ہے ،  جس کا مقصد کرہ ارض پر موجود لوگوں کو خوراک کی اہمیت اور اس کی مساوی تقسیم کے متعلق آگاہ کرنا ہے ایک اندازے کے مطابق دنیا کی کل آبادی 8 ارب افراد پر مشتمل ہے جن میں تقریبا 1 ارب افراد خوراک کی قلت اور اس کی کمی سے ہونے والی بیماریوں میں مبتلا ہے۔
اس سال خوراک کے عالمی دن کا تھِیم "بہتر زندگی اور بہتر مستقبل کے لیے خوراک کا حق"ہے،یہ مہم اس لیے شروع کی گئی تا کہ دنیا میں موجود ہر انسان تک معیاری  اور غذائیت سے بھرپورخوراک تک رسائی حاصل ہو سکے۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے خوراک کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے جاری ایک بیا ن میں کہا کہ 'خوراک کا عالمی دن ہمیں ہر فردکے لیے غذائِی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنے فرض کی یاد دلاتا ہے' 
خوراک کا عالمی دن ہر سال دنیا  بھر میں 16 اکتوبر کو منایا جاتا ہے یہ دن 1945 میں اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم  خوراک اور زراعت کی  تنظیم کے قیام کی تاریخ سے مناسبت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
خوراک اور غذائی تحفظ کے متعلق دنیا کی دوسری تنظیمیں جن میں ورلڈ فوڈ پروگرام،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن  اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ  کی جانب سے بھی یہ دن بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll