دہشت گردوں نے جدید ترین ہتھیاروں، راکٹ لانچروں اور دستی بموں سے لیس پانچ دہشت گردوں نے پولیس لائنز پر حملہ کیا


صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں اقبال شہید پولیس لائنز پر خود کش جیکٹوں سے لیس برقع پوش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ کارروائی میں 5 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔
پولیس کے مطابق بکا خیل میں دن کے اوائل میں فائرنگ کے حملے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل شائستہ خان کی نماز جنازہ کے فوراً بعد اقبال شہید پولیس لائنز پر پانچ دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ نماز جنازہ ختم ہونے کے تقریباً دو گھنٹے بعد جدید ترین ہتھیاروں، راکٹ لانچروں اور دستی بموں سے لیس پانچ دہشت گردوں نے پولیس لائنز پر حملہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ روایتی برقع اور خودکش جیکٹ پہنے حملہ آور لوڈر رکشے اور موٹر سائیکل میں پولیس لائنز پہنچے اور مرکزی دروازے پر کھڑے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔ پولیس نے حملے کا موثر انداز میں جواب دیا اور دہشت گردوں کو ایک گیسٹ ہاؤس میں محصور کر دیا گیا۔ حملے کے بعد بنوں کے ریجنل پولیس آفیسر عمران شاہد پولیس لائنز پہنچے اور آپریشن کی قیادت کی۔
چھ گھنٹے تک جاری رہنے والی فائرنگ میں چار پولیس اہلکار اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جن کی شناخت جاوید خان، سراج خان، حفیظ اور ارشد خان کے نام سے ہوئی ہے۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے حملے کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے حملے کی شدید مذمت کی اور حملے کو کامیابی سے ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو سراہا۔
شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی جس میں صوبائی وزیر ملک پختون یار خان، چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری، انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان، کمشنر بنوں عابد وزیر، آر پی او شاہد اور ڈی پی او ضیا الدین نے شرکت کی۔
انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے تابوتوں پر پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں ان کی میتیں تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔
صوبائی وزیر اور دیگر سرکاری افسران نے بھی حملے کی جگہ کا معائنہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ امن کو سبوتاژ اور امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش تھی لیکن پولیس نے ان کی بدنیتی پر مبنی کوشش کو مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔

پاک افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
- 13 گھنٹے قبل

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران 7 کی بجائے 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ
- 13 گھنٹے قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 11 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ
- 13 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے حکم پر تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- 13 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرخ میں تبدیلی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
- 10 گھنٹے قبل

ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں
- 12 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- 9 گھنٹے قبل








