جی این این سوشل

تجارت

وفاقی کابینہ کی جانب سے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی جب کہ وفاقی کابینہ سے چینی برآمد کرنے کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی کابینہ کی جانب سے  مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مزید 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی جب کہ وفاقی کابینہ سے چینی برآمد کرنے کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتیں مقررہ بینچ مارک سے بڑھنے پر چینی کی برآمد فوری منسوخ کی جائے گی، برآمد شوگر ملز مالکان کی جانب سے پیداوار 21 نومبر سے شروع کرنے سے مشروط ہوگی۔

ذرائع نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتوں کوچینی کی قیمتوں کی نگرانی کرنے کا کہا گیا ہے، کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کی۔

ذرائع نے بتایا کہ برآمد کے لیے چینی کی ریٹیل قیمت کا بینچ مارک فی کلو 145.15 روپے مقرر ہے، بینچ مارک سے ریٹیل قیمت بڑھنے پر چینی کی برآمد فوری منسوخ ہوگی جب کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کو چینی کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

 

پاکستان

تاجکستان کی پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کی تعریف

تاجک سفیر نے کہا کہ دونوں سربراہان نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاجکستان کی  پاکستان میں ایس سی او سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد کی تعریف

پاکستان میں تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)سربراہی اجلاس مستقبل میں ایس سی اوکے ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات استوار کرے گا۔

تاجکستان اور پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم رکن ہیں جن کی جغرافیائی قربت شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی انضمام کے لئے اہم ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی موجود ہے۔

تاجک سفیر نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان سمیت وسطی ایشیائی ممالک کا کردار اہم ہے اور مستقبل میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک کے درمیان تعلقات میں اس خطے کا کردار اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجکستان کے وزیر اعظم کوہر رسول زادہ نے اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان میں تنظیم کے اجلاس میں بھرپور شرکت کی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک ابھرتا ہوا اقتصادی فورم ہے جو مستقبل کے جغرافیائی و اقتصادی تعلقات میں تمام رکن ممالک کے لئے اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور تاجکستان کے وزیر اعظم کوہر رسول زادہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں تعاون حاصل کرنے کے لئے قریبی دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں سربراہان نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور علاقائی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ تاجکستان کے وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ کی حیثیت سے پاکستان کی جانب سے اجلاس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ان کے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے مندوبین کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایس سی او کے اجلاس میں دونوں ممالک نے پاکستان اور تاجکستان کے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 ایس سی او کانفرنس اختتام پذیر ہوتے ہی جڑواں شہروں کے تمام راستے کھل گئے

ترجمان پولیس کا کہناہے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والا کوئی راستہ اب عام ٹریفک کیلئے بند نہیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 ایس سی او کانفرنس اختتام پذیر ہوتے ہی جڑواں شہروں کے تمام راستے کھل گئے

 ایس سی او کانفرنس اختتام پذیر ہوتے ہی جڑواں شہروں کے تمام راستے کھول دیئے گئے ۔  

ترجمان پولیس کےمطابق  جڑواں شہروں کو ملانے والے تمام راستے ٹریفک کیلئے کھول دیئے گئے ہیں، مری روڈ فیض آباد انٹرچینج تک ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بحال ہے، ڈبل روڈ سے نائنتھ ایونیو بھی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے ۔ 

ترجمان پولیس کا کہناہے راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والا کوئی راستہ اب عام ٹریفک کیلئے بند نہیں ہے، جڑواں شہروں کے شہری اب بہ آسانی سفر کرسکتے ہیں۔ 

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد  نے کہا ہے کہ  غیر ملکی مہمانوں کی آمد و رفت کے باعث سری نگر ہائی وے بند کیا گیا تھا جو اب دونوں اطراف سے نائینتھ ایونیو تک ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے ، شہری اب نائینتھ  ایونیو سے جناح ایونیو ، مارگلہ روڈ کی جانب اور راولپنڈی جانے کے لیے سٹیڈیم روڈ کی طرف سفر کرسکتے ہیں ، فی الوقت ایکسپریس ہائی وے، زیرو پوائنٹ اور ریڈزون کی جانب سفر سے گریز کریں ۔    

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

آکسفورڈ یونیورسٹی نے انتخابات کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کردی جس میں بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر

بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کی چانسلر شپ کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی نے انتخابات کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کردی جس میں 38 امیدوار شامل ہیں۔ چانسلر کے لئے امیدواروں کی فہرست میں بانی پی ٹی آئی کا نام شامل نہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی انتظامیہ نے بیان میں کہا کہ پہلی مرتبہ اوپن درخواستیں طلب کی گئی تھیں، چانسلر الیکشن کمیٹی نے ریگولیشنز کے تحت تمام درخواستوں کاجائزہ لیا۔

ووٹنگ کاپہلا مرحلہ 28اکتوبرکو ہوگا، جس میں ووٹرز ووٹ دے سکتے ہیں۔ سب سے زیادہ ووٹ لینے والے پہلے پانچ امیدوار دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے مرحلے میں شریک ہوں گے۔

لارڈ پیٹن آف بارنس کے اعلان ریٹائرمنٹ کے بعد یونیورسٹی پہلی بار چانسلر کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ذریعے کرائے گی، سابق طلبہ کو امیدواروں کی درجہ بندی کی دعوت دی گئی ہے۔

امیدواروں میں لارڈ ولیم لیگ، لارڈ پیٹر مینڈلسن، لیڈی ایلش انجولینی اور ڈاکٹر مارگریٹ بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ عمران خان کا آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلق بہت پرانا ہے لیکن وہ اس تاریخی اور دنیا کی معروف یونیورسٹی کے چانسلر کے منصب کے لیے پہلی مرتبہ میدان میں اترے تھے، عمران خان نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے کیبل کالج سے 1972 میں معاشیات، فلسفے اور سیاست کی تعلیم حاصل کی اور 1974 میں آکسفورڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll