ملتان ٹیسٹ، انگلینڈ پہلی اننگز میں 291 رنز پر ڈھیر،پاکستان کو 75 رنز کی برتری حاصل
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں


پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ساجد خان کی تباہ کن باؤلنگ کے سبب انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 291 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان نے پہلی اننگز میں 75 رنز کی بڑی برتری حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 اور نعمان علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 239 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی تو جیمی اسمتھ اور بریڈن کارس وکٹ پر موجود تھے۔
پاکستان کو ساتویں وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور گزشتہ روز کھیل کے آخری سیشن میں یکے بعد دیگرے وکٹیں لے کر انگلش مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے ساجد خان نے کپتان کو مایوس نہ کیا اور بریڈن کارس کو آؤٹ کر کے اننگز میں پانچویں وکٹ حاصل کی۔
نئے بلے باز میتھیو پوٹس نے ایک چوکا ضرور لگایا لیکن وہ بھی ساجد کی گھومتی گیندوں کو سمجھنے میں ناکام رہے اور صرف 6 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔
اس موقع پر انگلینڈ کی امیدیں وکٹ کیپر بلے باز جمی اسمتھ سے وابستہ تھیں کہ وہ مزاحمتی اننگز کھیل کر خسارے کو کم کرنے کی کوشش کریں گے لیکن نعمان علی کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ صائم ایوب کو آسان کیچ تھما بیٹھے۔
جیک لیچ نے آخری لمحات میں 25 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ شعیب بشیر کے ساتھ دسویں وکٹ کے لیے 29 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔
جب شعیب بشیر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو انگلینڈ کی پوری ٹیم 291 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور پاکستان نے پہلی اننگز 75 میں رنز کی برتری حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 111 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیں جبکہ بقیہ تین وکٹیں نعمان علی نے اپنے نام کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سیریز کے دوسرے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 17 hours ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 21 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 19 hours ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 21 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 19 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 21 hours ago








