جی این این سوشل

تفریح

شادی کب کرنی ہے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ,اداکاراحسن محسن اکرام

لاہور:اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن اکرام کی منگنی کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے بارے میں تبصرے کیے جارہے ہیں کہ شوبز کی یہ جوڑی کب شادی کے بندھن میں بندھے گی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شادی کب کرنی ہے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ،اداکاراحسن محسن اکرام
شادی کب کرنی ہے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ،اداکاراحسن محسن اکرام

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکاراحسن محسن سے شادی کے بارے میں مداحوں کی جانب سے سوال کیے جارہے ہیں کہ وہ کب شادی کررہے ہیں ۔

ان کے ایک مداح نے سوال کیا کہ وہ کس سال شادی کریں گے تو جواب دیتے ہوئے احسن محسن نے لکھا کہ انھوں نے ابھی تک کچھ نہیں سوچا ۔

ایک مداح نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ وہ 2021 میں شادی کریں گے یا 22میں تو اداکار نے جواب دیا کہ 21 میں بھی کرسکتے ہیں ہوسکتا ہے کہ 22میں کریں ۔

ایک صارف نے پوچھا کہ آپ کی اور اداکارہ منال خان کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی تو انھوں نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایک شوٹ کے دوران ہماری ملاقات ہوئی۔

صحت

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نشتراسپتال ملتان:مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق، ایم ایس ذمہ دار قرار

 نشتر اسپتال ملتان میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انکوائری میں 25 مریضوں میں ایڈز وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال انتظامیہ  کا کہنا ہے کہ انکوائری  کمیٹی نے نشتر اسپتال کے ایم ایس اور ہیڈ آف نیفرالوجی کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔  

انتظامیہ مزید  کا کہنا ہے کہ کمیٹی کل اپنی رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کرے گی، اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈائیلسز یونٹ کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل  نشتر اسپتال کے ڈائیلیسز یونٹ میں ایڈز کے مریض کا ڈائیلیسز کیا گیا تھا جس کے بعد اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلیسز کرنے سے وائرس ان میں بھی منتقل ہوگیا۔

انتظامیہ نے مزید بتایا کہ ڈائیلیسز یونٹ میں 240 مریض رجسٹرڈ ہیں، ایڈز سے متاثرہ شخص 240 مریضوں میں سے ایک تھا۔

اسپتال انتظامیہ کا  کہنا تھا کہ مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہوجانے کے بعد 2 ڈائیلیسز مشینوں کوبند کردیا گیا ہےاور تمام رجسٹرڈ مریضوں کی اسکرینگ  دوبارہ کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع

ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8  میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8 سبی کم لہڑی میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ووٹرز اپناحق رائے دہی استعمال کریں گے۔

حلقہ کے 34 پولنگ سٹیشنز انتہائی حساس قرار دیئے گئے ہیں، حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کے سخت انتظامات سمیت سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سردار کوہیار خان ڈومکی اور آزاد امیدوار میر اصغر خان مری کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت

قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر   حملے میں 7 افراد شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت

بلوچستان کے ضلع  قلات میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے سے  7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ قلات کے علاقے جوہان میں موجود شاہ مردان چیک پوسٹ پر  پیش آیا، حملے میں 7 اہلکار شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حملے  کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں  چیک پوسٹ ہونے والے دہشتگردانہ  کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔

وزیر داخلہ  محسن نقوی کا کہنا تھا  اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔

محسن نقوی  کا کہنا تھا شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم  کبھی نہیں اتار سکتے۔

واضح رہے  کہ کچھ روز قبل  کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پربھی  خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور 60 سے زائدافراد  زخمی ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll