جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف سے منگولیا کے وزیراعظم کی ملاقات

منگولیا کے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد دی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف سے منگولیا کے وزیراعظم کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہباز شریف سے منگولیا کے وزیراعظم کی ملاقات ہوئی ہے۔

 شہباز شریف نے منگولیا کے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دورہ دونوں ممالک کے مابین باہمی احترام، خیر سگالی اور برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

منگولیا کے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے مبارکباد دی۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، دونوں ممالک کو تجارت، سرمایہ کاری، مواصلاتی روابط پر مفید تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنی چاہئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے منگولیا کے سول سرونٹس کو پاکستانی اداروں میں تربیت کیلئے بھیجنے کی پیشکش کی۔

علاقائی

طالبہ سے مبینہ زیادتی ، راولپنڈی میں احتجاج کے دوران 150 سے زائد طلبہ گرفتار

پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طالبہ سے مبینہ زیادتی ، راولپنڈی میں احتجاج  کے دوران  150  سے زائد طلبہ گرفتار

لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر راولپنڈی میں احتجاج کرنے والے کم ازکم 150 طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ پولیس نے منتشر کرنے آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔

راولپنڈی کے مختلف کالجز کیمپس کے باہر طلبہ کا احتجاج کیا، کمرشل مارکیٹ، سکستھ روڈ، مورگاہ اور پشاور کیمپس کے باہر یونیفارم پہنے طلبہ نے کیمپسز پر پتھراؤ کیا اور ان کی جانب سے نعرے بازی کی گئی۔

پشاور روڈ کیمپس پر طلبہ نے گیٹ اور شیشے توڑ دیئے اور مورگاہ کیمپس کے باہر طلبہ نے پتھراؤ کیا، جبکہ احتجاج کے باعث ایوب پارک چوک مکمل بلاک ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ حالات کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر طلب کر لی گئی، مورگاہ پر بھی پولیس اور مظاہرین میں تصادم بھی ہو گیا۔

راولپنڈی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشن حافظ کامران اصغر نے کہا کہ پُرتشدد احتجاج کرنے والے تقریباً 150 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ تمام زاویوں سے احتجاج کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، مزید کہا کہ شہر میں مختلف کالجز کے باہر سڑکوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا تھا ہم طلبہ کو گرفتار نہیں کرنا چاہتے تھے، احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ پر اگر کوئی بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا، اور توڑ پھوڑ جلاؤ گھیراو کرے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کا حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سنوار کے غزہ پٹی میں جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں شہادت کے امکانات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج  کا حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے امکانات کو دیکھ رہے ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی ادارہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سنوار کے غزہ پٹی میں جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں شہادت کے امکانات ہیں۔

یاد رہے کہ 31 جولائی 2024 کو ایران میں ایک حملے میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ سنوار کو حماس کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہمارے ارکان کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، کامران مرتضیٰ

کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ یہ کیسی جمہوریت اور آئینی ترمیم ہے جس میں لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جا راہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہمارے ارکان کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے،  کامران مرتضیٰ

جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نےکہا کہ آئینی ترمیم کے لیے ہمارے سینیٹرز اور ایم این ایز کو گالیاں دی جا رہی ہے کیا اس طرح آئینی ترمیم کی جا رہی ہے ہم اس طرح ووٹ ںہیں دیں گے۔
جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے سینیٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہماری جماعت کے ایم این ایز اور سنییٹرز سے ووٹ حاصل کرنے کے لیے ان کو ڈرا دھمکا کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ یہ کیسی جمہوریت اور آئینی ترمیم ہے جس میں لوگوں کو ڈرایا دھمکایا جا راہا ہے ہمارے ایم این ایز کو گالیاں دی جا رہی ہے ہم اس طرح ووٹ نہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll