جی این این سوشل

پاکستان

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”یوم لیاقت “ پر تقریب کا انعقاد

صدر تقر یب معصومہ حسن نے کہا کہ لیاقت علی خان بہت بڑے رہنما تھے،قائد اعظم کے انتقال کے بعد انہوں نے ہی ملک کو سنبھالا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”یوم لیاقت “ پر تقریب کا انعقاد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ”یوم لیاقت “ پر تقریب کا انعقاد جو ش ملیح آبادی لائبریری میں کیاگیا۔

تقریب کی صدارت ڈاکٹر معصومہ حسن نے کی ، مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد رضا کاظمی اور مقررین میں سروش لودھی، غلام محی الدین، مظہر عباس، ڈاکٹر ارشد رضوی اور لیاقت علی خان کی پوتی سامعیہ اکبر لیاقت شامل تھیں۔جاری اعلامیہ کے مطابق تقریب کے آغاز میں لیاقت علی خان کی زندگی پر مبنی مختصر ڈرامہ پیش کیا گیا جس میں دانیہ عبید، بشریٰ جہانگیر اور اریبہ فیصل نے اداکاری سے حاضرین کو محظوظ کیا جبکہ لیاقت علی خان پر کنزہ لیاقت نے مختصر تقریر پیش کی۔

صدر تقر یب معصومہ حسن نے کہا کہ لیاقت علی خان بہت بڑے رہنما تھے،قائد اعظم کے انتقال کے بعد انہوں نے ہی ملک کو سنبھالا،پاکستان بنتے وقت لوگ ملک کے خلاف سازشیں کررہے تھے لیکن پاکستان آج بھی اپنی شناخت بر قرار رکھے ہوئے ہے۔ ان جیسا رہنما آج تک پیدا نہ ہو سکا۔

ڈاکٹر محمد رضا کاظمی نے کہا کہ ہم اپنے رہنماﺅں کو تسلیم نہیں کرتے،یہی وجہ ہے کہ آج ہم زوال کی طرف جارہے ہیں، سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا کہ قیام پاکستان کے فوراً بعد ہی سازشوں کا سلسلہ شروع ہوا، آج بھی ان چیزوں کو یاد کرنا ضروری ہے،پاکستان جمہوریت ہی کے لیے بنا تھا،پاکستان کا قیام ایک جمہوری جدوجہد سے ہوا۔لیاقت علی خان کی پوتی سامعیہ اکبر نے کہا کہ ان کے انتقال کے بعد نہ صرف ہماری بلکہ پورے پاکستان کی زندگی تبدیل ہوگئی۔تقریب سے غلام محی الدین،سروش لودھی اورڈاکٹر ارشد رضوی نے بھی خطاب کیا۔

پاکستان

پی ٹی آئی نے کبھی برداشت نہیں دکھائی،دوسرے کا مؤقف نہیں سنا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قرار پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے کبھی برداشت نہیں دکھائی،دوسرے کا مؤقف نہیں سنا، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سیاسی اختلاف کو دشمنی میں بدلنے کی روایت ڈالی۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت نے طالبعلموں کے ذریعے امن وامان خراب کرنے کی کوشش کی، عوام کے سامنے یہ تمام حقائق رکھ دیئے ہیں، ہتک عزت قانون کے تحت کارروائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کبھی برداشت نہیں دکھائی،دوسرے کا مؤقف نہیں سنا، آ پ کو انکی تقریر میں کبھی اسرائیلی مظالم کا ذکر نہیں ملے گا، پی ٹی آئی نے فلسطین پر بلائی اے پی سی میں شریک ہونے سے انکار کردیا، ایس سی او کانفرنس کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ہمیشہ اپنی تقریروں میں زہر اگلتی ہے، یہ آرمی چیف، ایجنسیوں اور سیاستدانوں کے خلاف بات کرتے ہیں، یہ فلسطین پر بات نہیں کرتے کیونکہ دوسری طرف ان کا تعلق ہے، ایس سی او پر لشکر کشی میں ان کی جماعت میں اختلاف تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہماری تلخی اور سیاسی اختلاف کی ایک تاریخ ہے، محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت پر سب سے پہلے نواز شریف ہسپتال پہنچے، ان کے لیڈر نے سیاسی مخالفت کو سیاسی دشمنی میں بدلا، نواز شریف نےہمیشہ رواداری کی سیاست کو فروغ دیا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر قرار پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 2023-24 کی معیشت پر سالانہ رپورٹ جاری

رپورٹ میں بتایا گیا کہ معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے متعدد رکاوٹیں  بدستور  حائل ہیں، کاروباری ماحول، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات ترقی کو محدود کررہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کی جانب سے 2023-24 کی معیشت پر سالانہ رپورٹ جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2023-24 کی معیشت پر سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری آئی ہے، پالیسیوں میں استحکام اور آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب پیشرفت ہوئی۔

ملک کی زرعی پیداوار میں اضافے نے معاشی نتائج کے حصول میں کردار ادا کیا، آئی ایم ایف معاہدے سے دو طرفہ ذرائع سے رقوم کی آمد میں اضافہ ہوا، تقریباً پورے مالی سال میں پالیسی ریٹ 22 فیصد پر برقرار رکھا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ معاشی استحکام برقرار رکھنے کیلئے متعدد رکاوٹیں  بدستور  حائل ہیں، کاروباری ماحول، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات ترقی کو محدود کررہے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے سے بیرونی کھاتے کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی، ترقی یافتہ معیشتوں میں مہنگائی کم ہورہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فوج کا حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سنوار کے غزہ پٹی میں جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں شہادت کے امکانات ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی فوج  کا حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یحییٰ سنوار کی شہادت کے امکانات کو دیکھ رہے ہیں، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج اور سیکیورٹی ادارہ یحییٰ سنوار کی شہادت کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سنوار کے غزہ پٹی میں جبالیا کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں شہادت کے امکانات ہیں۔

یاد رہے کہ 31 جولائی 2024 کو ایران میں ایک حملے میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد یحییٰ سنوار کو حماس کا نیا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll