اجلاس میں اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے، جبکہ اجلاس میں مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کی بھی منظوری کا امکان ہے


وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے ہوگا۔
اجلاس میں اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے، جبکہ اجلاس میں مجوزہ آئینی ترمیم کے مسودے کی بھی منظوری کا امکان ہے۔
مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم میں سیاسی جماعت پر پابندی کا طریقہ کار تبدیل کرنے کی تجویز شامل ہونے کا بھی امکان ہے، جس کے تحت کسی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کا اختیار وفاقی حکومت کا ہوگا، جبکہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کرتی ہے۔، تاہم آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ کا یہ اختیار ختم ہو جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پارلیمنٹ سے 26 ویں ترمیم منظور کروانے کی حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی، جبکہ اجلاس کے وقت میں سیاسی صورتحال کے سبب کچھ ردوبدل کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت شواہد کی بنیاد پر کسی سیاسی جماعت کو کالعدم قرار دے سکے گی۔ وزیراعظم ، کابینہ ڈویژن کے اس حکم کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا، حتمی مسودے میں معمولی تبدیلیوں کے باعث سینٹ اور وفاقی کابینہ کے اجلاسوں کے وقت تبدیل کیے گئے۔

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- ایک دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 منٹ قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- ایک دن قبل

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 6 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل






