جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کے 5 رکنی وفد کی عمران خان سے ملاقات مکمل

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان کچھ دیر بعد میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا جائے گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کے 5 رکنی وفد کی عمران خان سے ملاقات مکمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کے 5 رکنی وفد کی عمران خان سے ملاقات مکمل ہو گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق ملاقات 1 گھنٹی 20 منٹ جاری رہی ، ملاقات میں آئینی ترمیم کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان کچھ دیر بعد میڈیا کے سامنے پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا جائے گا ۔ 

جرم

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کی گاڑی پر حملہ

دھماکے میں ایف سی کے 2 اہل کار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ روڈ سواپنگ کے دوران پیش آیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کی گاڑی پر حملہ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فارم ہاؤس کے قریب ایف سی کے قافلے پر دھماکا ہوا ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق  ڈی آئی خان میں ٹانک روڈ ہتھالہ کے قریب ایف سی کے قافلے پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا۔ دھماکا وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے فارم ہاؤس کے قریب پیش آیا۔

دھماکے میں ایف سی کے 2 اہل کار زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ واقعہ روڈ سواپنگ کے دوران پیش آیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچی۔ حکام نے شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

دکی کوئلہ کان پر حملے کے بعد مزدورآبائی علاقوں کو روانہ، کوئلے کی سپلائی معطل

دکی ضلع میں 12 ہزار کوئلے کی کانوں پرتقریبا 50 ہزار کے قریب غیر مقامی مزدور کام کرتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دکی کوئلہ کان پر حملے کے بعد مزدورآبائی علاقوں کو روانہ، کوئلے کی سپلائی معطل

دکی:کوئلے کی کان میں حالیہ ہونے والے دہشتگرد حملے کی وجہ ہزاروں غیر مقامی مزدور اپنے آبائی علاقوں کی طرف رواںہ ہو چکے ہیں جس سے کوئلے کی سپلائی میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دکی میں حالیہ ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے 40 ہزار مزدور اپنے آبائی علاقوں کو روانہ ہو چکے ہیں جس سے ضلع بھر میں کوئلے کی سپلائی میں شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔

لیبر ایسوسی ایشن حکام کے مطابق ضلع میں 12 ہزار کوئلے کی کانوں پرتقریبا 50 ہزار کے قریب غیر مقامی مزدور کام کرتے ہیں  جس سے روزانہ 150 کے قریب ٹرکوں پر کوئلہ پنجاب،سندھ اور ملک کے دوسرے علاقوں میں بھیجا جاتا تھا  لیکن حالیہ دہشت گرد حملے کی وجہ سے مزدور اپنے آبائی علاقوں کی طرف روانہ ہو چکے ہیں جس سے ضلع بھر میں کوئلے کی کانیں سنسان ہو چکی ہیں۔

لیبر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کوئلے کے ذخائر کا کل حجم  25 کروڑ ٹن سے زائد ہے جہاں تقریبا 80 ہزار کے قریب غیر مقامی مزدور کام کرتے ہیں،یہیں سے ان کی روزی روٹی جڑی ہوئی تھی مگر دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے جہاں مزدوروں کی روزی روٹی چلی گئی ہے وہی ملک میں صنعتوں کو کوئلے کی سپلائی میں  کمی واقع ہوئی ہے جس سے صنعتوں اور ملک کا  نقصان ہورہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہفتہ قبل دہشتگردانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے 21 افراد کو تاحال معاوضہ نہیں ملا، خیال رہے کہ صوبائی حکومت نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کو 15، 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

آتش بازی کے سامان میں دھماکہ ، 3افراد جانبحق،پولیس  نے مقدمہ درج کر لیا

پولیس کے مطابق گھر میں غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان بنایا جا رہا تھا ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آتش بازی کے سامان میں دھماکہ  ، 3افراد جانبحق،پولیس  نے مقدمہ درج کر لیا

ملتان:آتش بازی کے سامان میں دھماکےکی وجہ سے 3فراد جانبحق،پولیس  نے مقدمہ درج کر لیا . 
ملتان میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے کے بعد تین منزلہ مکان زمین بوس ہو گیا جس  کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ تین لوگ زخمی ہوئے،
سٹی پولیس آفیسر(سی پی او) ملتان صادق ڈوگرکے مطابق دہلی گیٹ کے نواحی علاقے آغا پور میں موجود ایک گھرمیں آتش بازی کا سامان بنایا جا رہا تھا جس میں دھماکہ ہوا ،دھماکے سے تین منزلہ مکان کی عمارت زمین بوس ہو گئی جس کے نتیجے میں تین افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ اس میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گھر میں غیر قانونی طور پر آتش بازی کا سامان بنایا جا رہا تھا ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
واقعے کی اطلاعات ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر جانبحق ہونے والے افراد کو ملبے  تلے سے نکالا،جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے نشترہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جہا ں ان کو بہتر طبی امداد دی جا رہی ہے۔
دوسری طرف آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملتان واقعے کا  سختی سےنوٹس لیتے ہوئے  آر پی او ملتان سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،اور واقعے کی تمام پہلووں سے تحیقیقات کا حکم دے دیا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll