سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق فتنہ خوارج اور دیگر تنظیموں سے ہے


لاہور : صوبہ پنجاب میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے صوبے کے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس پر مبنی 129 کارروائیاں کیں، جن میں 129 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور 7 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔
گرفتار دہشت گردوں میں حیات اللہ ۔شین خان ۔محمد صدیق ۔ظہور احمد ۔اکرام خان ۔مبشر علی ۔اور خان شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق فتنہ خوارج اور دیگر تنظیموں سے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان دہشت گردوں کی گرفتاری لاہور بھکر ۔اٹک ۔وہاڑی ۔بہاولپور اور جھنگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کی گئی۔
ڈیٹونیٹرز 9، سیفٹی فیوز وائر 9 فٹ، ائی ای ٹی بم 2 . پستول معہ گولیاں، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 48، میگزین ..34300 روپے نقدی
دہشت گردوں کے قبضے سے برآمد کر لی ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں نے صوبے میں تخریب کاری کا منصوبہ بنایا تھا اور وہ اہم تنصیبات اور دیگر مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج کر کے ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے
انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون سے 2943 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، 68537 افراد کو چیک کیا گیا، 257 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، 250 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 179 بازیابیاں کی گئیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی متعلقہ معلومات کی صورت میں ہیلپ لائن پر کال کریں۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب 0800 11111 پر کا ل کریں ۔
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 8 hours ago

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 12 hours ago

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 5 hours ago

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 12 hours ago

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 11 hours ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 9 hours ago

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 11 hours ago

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 9 hours ago

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 6 hours ago

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 8 hours ago

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 11 hours ago

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 10 hours ago











