ٹیکنالوجی

نازیبا تصاویر سے بلیک میلنگ کرنے والوں کے خلاف انسٹا گرام کی سخت پالیسی  

انسٹاگرام پلیٹ فارم نے صارفین کو نازیبا تصاویر اور ویڈیو سے بلیک میل کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے اپنے نئے سیفٹی ٹولز فیچرز کو متعارف کروا دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 ماہ قبل پر اکتوبر 19 2024، 3:52 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
نازیبا تصاویر سے بلیک میلنگ کرنے والوں کے خلاف انسٹا گرام کی سخت پالیسی  

انسٹاگرام پلیٹ فارم نے صارفین کو نازیبا تصاویر اور ویڈیو سے بلیک میل کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لیے اپنے نئے سیفٹی ٹولز فیچرز کو متعارف کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے صارفین کو تحفظ کو بیلک میلنگ سے بچانے کے لیے اپنے نئے سیفٹی ٹولز فیچرز کو متعارف کروا دیا ہے۔انسٹاگرام کے مطابق کمپنی جعلسازی میں ملوث افراداکاونٹ کی شناخت کرنے کے لیے حوالے سے اشاروں کی نشاندہی کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کر  رہی  ہےاور ان کانوجوان صارفین سے رابطہ کو مشکل بنا رہی ہے۔

اس نئے سیفٹی ٹولز کے بعد صارفین اپنے ڈیوائس میں براہ راست  سکرین شاٹ یا  میسنجر میں بھیجی گئی ویڈیو کی سکرین ریکارڈنگ جو کہ جعلسازی میں ملوث افراد کا طریقہ ہوتی ہے نہیں کر سکیں گے۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ سیکسٹورشن{جنسی نازیبا تصاویر یا ویڈیو}بیلک میلنگ کےلیے اپنے اہداف کاانتخاب اکثر اپنے فالورز اور فاولوئنگ لسٹ سے کرتے ہیں۔لیکن اب جن اکاونٹس سے جعلسازی کے اشارے ملیں گے انکو یہ لسٹ نہیں دکھائی جائے گی۔