ابوظہبی : پاکستان سپر لیگ 6 کا فائنل آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا، ملتان سلطانز پہلی بار سپر لیگ کا فائنل کھیلے گی جبکہ پشاور زلمی چوتھی مرتبہ فائنل میں پہنچی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے کومات دینے کے لیے تیار ہیں جبکہ کپتان بھی ٹرافی کیلئے پرجوش ہیں ۔ ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان کی قیادت میں جبکہ پشاور زلمی وہاب ریاض کی کپتانی میں میدان میں اترے گی ۔
ملتان سلطانز اسکواڈ میں ، ایڈم لیتھ، جانسن چارلس، رائلی روسو، صہیب مقصود، رحمٰن اللہ گرباز، شیمرون ہٹمائر، خوشدل شاہ، شان مسعود، کارلوس بریتھ وائٹ، حماد اعظم، جیارج لنڈے، محمود اللہ، سہیل تنویر، عثمان قادر، اوبید مکائے، محمد عمر، شاہنواز دھانی، صہیب اللہ، عمران طاہر، سہیل خان، عمران خان شامل ہیں ۔
پشاور زلمی کی ٹیم میں ڈیوڈ ملر، کامران اکمل (وکٹ کیپر)، روومین پاول، امام الحق، حیدر علی، بسم اللہ خان، شرفین رتھرفورڈجبکہ آل راؤنڈرز میں شعیب ملک، فیبیئن ایلن، عماد بٹ، عثمان خالد، وہاب ریاض (کپتان)، محمد عرفان، عامر خان، ابرار احمد، محمد عمران، فیڈل ایڈورڈز، مجیب الرحمٰن، وقار سلام خیل، عمید آصف، محمد عمران رندھاوا شامل ہیں ۔
دونوں ٹیمیں پی ایس ایل کی تاریخ میں 8 مرتبہ مدمقابل آچکی ہیں۔ ان مقابلوں میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 5 مرتبہ مات دی جبکہ 3 مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ایس ایل سیزن 6 میں دونوں ٹیمیں 2 بار آمنے سامنے آئیں، ایک میں سلطانز جیتے تو دوسرے میں زلمی نے جیت اپنے نام کی ۔
اس سےقبل گزشتہ رات پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے ۔جس کے جواب میں پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 16.5 اوورزمیں صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔حضرت اﷲ زازئی نے 66 جبکہ جوناتھن ویلزنے 55 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کے حضرت اﷲ زازئی میچ کے بہترین کھلاڑی قرا ر پائے ۔

وزیر اعظم اور اویس لغاری کے درمیان ملاقات ، ملکی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

حکومت اقلیتوں کے تحفظ کیلئے مکمل پرعزم ہے، رانا ثناللہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور ازبکستان ایک ارب ڈالر کے دوطرفہ تجارتی حجم کا ہدف حاصل کرنے کے لئے پرعزم
- 5 گھنٹے قبل

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سےگیس کی فراہمی کے اوقات جاری
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت
- 5 گھنٹے قبل

رمضان پیکج سے پاکستان بھر کے لاکھوں نادار خاندانوں کو ریلیف حاصل ہو گا ، وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل

پنجاب کے سرکاری ڈینٹل کالجز میں بی ڈی ایس داخلوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ جاری
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل

بھارت نےنیوزی لینڈکو 44 رنز سے شکست دے دی
- 4 گھنٹے قبل

ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط ، جائزہ مشن مذاکرات کے لیے کل اسلام آباد پہنچے گا
- 5 گھنٹے قبل

ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے ، آرمی چیف
- 4 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی :سیمی فائنل میں کونسی ٹیمیں مد مقابل ہونگی؟
- 2 گھنٹے قبل