دنیا
کشمیر کی آئینی حیثیت کی بحالی کا عزم لیکر کشمیر ی قیادت کی نریندر مودی سے ملاقات
سری نگر : کشمیر کی آئینی حیثیت اور آرٹیکل 370 کی بحالی کے عظم کے ساتھ کشمیری سیاسی رہنماؤں کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات آج ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق نریندرمودی سرکار نے کشمیری رہنماؤں سے ملاقات سے قبل خصوصی احکامات کے تحت نئے قانون کو لاگو کیا ہے جس میں اب یکم جولائی سے50فیصدمسافروں کیساتھ ٹرین سروس کی اجازت ہوگی۔
مزید پڑھیں : اپنے چوری شدہ موبائل سے نجی معلومات کیسے ڈیلیٹ کریں ؟
نریندر مودی سے ملاقات کرنے والے ارکان کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحال کی بات کریں گے۔ نریندر مودی سے ملاقات سے قبل سیاسی جماعتوں کے اتحاد پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلرینش ( پی اے جی ڈی ) کے رہنماؤں نے منگل کو سری نگر میں اتحاد کے صدر اور سانق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی
مزید پڑھیں : عمران خان کے خواتین کےلباس سے متعلق بیان پر جمائما کا ردعمل سامنے آگیا
دوسری جانب کٹھ پتلی سابق وزرائےاعلیٰ سمیت14کشمیریوں کو نئی دہلی بلالیاگیا۔ کشمیریوں کی نمائندہ کل جماعتی حریت کانفرنس کونظرانداز کر دیا گیا ۔نام نہاداےپی سی میں شرکت کرنیوالوں کوابھی تک ایجنڈے کی کاپی تک نہیں دی گئی۔ نریندر مودی من پسندافرادکیساتھ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کریں گے۔ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال بدلنےکےبعدفاروق عبداللہ ،محبوبہ مفتی سےملاقات آج ہو گی۔ مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس کو 48 گھنٹوں کیلئے بند کر دیا گیا
پاکستان
قلات:دہشگردوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 7اہلکار شہید،وفاقی وزیر داخلہ کی مذمت
قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملے میں 7 افراد شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے
بلوچستان کے ضلع قلات میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے سے 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ قلات کے علاقے جوہان میں موجود شاہ مردان چیک پوسٹ پر پیش آیا، حملے میں 7 اہلکار شہید جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں چیک پوسٹ ہونے والے دہشتگردانہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا اہلکاروں نے شہادت کا بلند رتبہ پایا ہے، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء نے اپنے خون سے امن کی آبیاری کی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہداء ہمارا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پربھی خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور 60 سے زائدافراد زخمی ہوئے تھے، حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی تھی۔
علاقائی
ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی
شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔
حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
پاکستان
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سابق سینیٹر الیاس احمد بلور انتقال کر گئے۔
الیاس بلور کے بھائی اور سینئر رہنما اے این پی غلام بلور کے مطابق مرحوم الیاس احمد بلور کئی ماہ سے پشاور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے،اور آج صبح 4 بجے ان کا انتقال ہو گیا، الیاس احمد بلور کی عمر 84 برس تھی۔
رہنما اے این پی ثمر ہارون بلور نے الیاس بلور کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ الیاس بلور کی نماز جنازہ کل دوپہر 2 بجے وزیر باغ پشاور میں ادا کی جائے گی،الیاس بلور، غلام بلورکے بھائی اور غضفر بلور کے والد تھے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
اوگرا نے نومبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان 8 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
علاقائی 8 گھنٹے پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا