جی این این سوشل

کھیل

پنڈی ٹیسٹ:سعودشکیل کی شاندار سنچری ،پاکستان کوپہلی اننگ میں برتری حاصل

سعود شکیل نے 181 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی،نعمان علی نے 45 رنز بنا کرنمایا ں رہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنڈی ٹیسٹ:سعودشکیل کی شاندار سنچری ،پاکستان کوپہلی اننگ میں برتری حاصل
پنڈی ٹیسٹ:سعودشکیل کی شاندار سنچری ،پاکستان کوپہلی اننگ میں برتری حاصل

پنڈی ٹیسٹ:سعودشکیل کی شاندار سنچری ،پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگ میں برتری حاصل کر لی۔

سعود شکیل نے  181 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی،نعمان علی  نے 45 رنز  بنا کرنمایا ں رہے

راولپنڈی میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی کی بیٹنگ لائن مشکلا ت کا شکار نظرآئی ، قومی ٹیم نے اپنی اننگز کا آغاز   تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سے شروع کیا۔

پاکستان کی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہی،177 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد سعود شکیل نے نعمان علی کے ساتھ مل کر آٹھویں وکٹ کے لیے 88 رنز کی قیمتی پارٹنر شپ قائم کی۔

سعود شکیل نے مشکل وقت میں پاکستان بیٹنگ لائن کو سہارا دیتے ہوئے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا،سعود شکیل نے 181 گیندوں پر  اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی چوتھی سنچری مکمل کی۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق 14، صائم ایوب 19، کپتان شان مسعود 26، کامران غلام 3، محمد رضوان 25، سلمان علی آغا 1 ، عامر جمال 14 اور نعمان علی 45رنز بناکر پویلین لوٹے۔

اس وقت پاکستان کا مجموعی اسکور آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 267 ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے اپنی اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 73 رنز سے شروع کی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے اس میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کپتان شان مسعود اور نائب کپتان سعود شکیل نے 16, 16 رنز پر دوسرے دن کےکھیل کا آغاز کیا، اس وقت پاکستان پہلی اننگز میں 194 رنز کے خسارے میں ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں آج کھیل کے سیشنز کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے، دوسرے روز کاکھیل 10 بجے شروع ہوا،کھانے کا وقفہ ساڑھےبارہ بجےہوگا، دوسرے سیشن کا آغاز ڈیڑھ بجےہوگا, چائے کا وقفہ 3بجے ہوگا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے دن کا تیسراسیشن 3 بج کر 20منٹ پر شروع ہوگا، جب کہ کھیل کا اختتام 5 بج کر 20 منٹ پر ہوگا۔

کھیل

آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،16 اور 18 نومبر کوکھیلے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے  اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

پاکستان ٹیم دورہ  آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور 3  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،16 اور 18 نومبر کوکھیلے جائیں گے۔

آسٹریلوی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا، میتھیو شارٹ، شین ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، زوئیر بارلیٹ،کوپر کنولی، جوش انگلس، جیک فریزر مکگرک،ایرون ہارڈی اوراسپینسر جانسن شامل  ہیں۔

آسٹریلین بورڈ کےت مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی اگر ٹیسٹ اسکواڈ میں منتخب ہوتے ہیں تو وہ دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیسٹ اسکواڈ کے کچھ اراکین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں، ٹیسٹ اسکواڈ کے اراکین بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز مس کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

میکسیکو: بس مسافرکھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق

حادثہ میکسیکو کی وسطی ریاست زکاٹیکاس میں  پیش آیا جہاں ایک مسافر بس ہائی وے پر ٹریکٹر سے ٹکرا کر گہری کھائی میں گر گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

میکسیکو: بس مسافرکھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق

مقامی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ حادثہ 26 اکتوبر کو میکسیکو کی وسطی ریاست زکاٹیکاس میں  پیش آیا جہاں ایک مسافر بس ہائی وے پر ٹریکٹر سے ٹکرا کر گہری کھائی میں گر گئی۔

حکام کے مطابق حادثے سے 19 مسافر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ اس دوران متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے جن کو قریبی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے طابق بس امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر واقع شہر سیوداد جواریز کی جانب جا رہی تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ  متاثرین میں سے کوئی بھی تارکین وطن نہیں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہورپہلے نمبر پر، سکولوں کے اوقات کار تبدیل

لاہور میں سرکاری و نجی سکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا، محکمہ سکولز ایجوکیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہورپہلے نمبر پر، سکولوں کے اوقات کار تبدیل

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا، سموگ کے باعث آج سے لاہور میں سکولوں کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق لاہور میں سرکاری و نجی سکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا، اوقات کار کا اطلاق آج (28 اکتوبر 2024) سے 31 جنوری 2025 تک ہوگا، بچوں کی اسمبلی کلاس روم میں ہوگی اور ہر قسم کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب نے سموگ کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ایڈوائس دی تھی، اس کے علاوہ لاہور میں 31 جنوری 2025ء تک ہر قسم کی آتشبازی پر بھی سخت پابندی ہوگی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام سموگ سے بچنے کیلئے ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll