ٹیکنالوجی

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں پرنٹنگ کی تاخیر کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 30th 2024, 8:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد:ذرائع کے مطابق 10 پاسپورٹ پرنٹنگ ڈیسک ٹاپ مشینیں بیرون ملک سے پاکستان پہنچ گئیں ہے جس سے پاسپورٹ میں تاخیری کا مسلہ حل ہو جائے گا، اور تمام پاسپورٹ پرنٹنگ مشینیں اگلے ہفتے سے آپریشنل ہوجائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ آفس میں ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینوں کی انسٹالیشن کا عمل جاری ہے۔ڈیسک ٹاپ مشینیں آپریشنل ہونے سے موجودہ پرنٹنگ کی صلاحیت دوگنا ہو جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک میں  روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 22 ہزار پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری ہے جبکہ  روزانہ کی بنیاد پر موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 45 سے 50 ہزار کے قریب ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں نئے پرنٹرز کی شپمنٹ پاکستان آنے کی امید ہے ،نئے پرنٹرز آنے سے پاسپورٹس اجرا کا عمل مکمل طور پر نارمل ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی کا کہنا  تھا کہ اسلام آباد، کراچی، لاہور سمیت بڑے شہروں میں پاسپورٹس کا بیگ لاک ختم ہوگیا اور بیرون ملک سے آن لائن اپلائی کرنے والے پاسپورٹس کا بیگ لاک بھی نمٹا دیا ہے۔
 ڈی جی پاسپورٹ  کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کو24 ہزار سے زائد پاسپورٹس ڈیلیورکردئیے گئے  ہیں بڑے شہروں میں پہلے انہیں پاسپورٹس دئیے جن کا بیرون ملک زیادہ آنا جانا ہے ۔