تفریح

فردوس جمال نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

فردوس جمال طلاق کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا  کہ میرے اور اہلیہ کے درمیان کوئی طلاق نہیں ہو رہی،ان کا مزید کہا کہ میرے بچے شادی شدہ ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 30th 2024, 7:20 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فردوس جمال نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

گزشتہ روز سینئر اداکار فردوس جمال کےصاحبزادے حمزہ فردوس نے سوشل میڈیا پراپنے  ایک ویڈیو میں والد کے کینسر کے بعد فیملی کو چھوڑ دینے کے بارے میں دیے گئے انٹرویو پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ میری والدہ نے میرے والد سے خلع لی ہوئی ہے۔
حمزہ فردوس نے اپنی ویڈیو میں  مزید کہاکہ دنیاکی کوئی بھی عورت شادی کے 35 سال بعد خلع نہیں لینا چاہتی،مگر میری والدہ نے بہتری کی امید میں اتنا عرصہ گزار دیامگر بدقسمتی سے بہتری نہیں آئی۔
تاہم اب فردوس جمال طلاق کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا  کہ میرے اور اہلیہ کے درمیان کوئی طلاق نہیں ہو رہی،ان کا مزید کہا کہ میرے بچے شادی شدہ ہیں اور میں دادا بن چکا ہوں تو ہم اس  عمر میں کیوںکر ایک دوسرے سے الگ ہوں گے۔
سوشل میڈیا صارفین فردوس جمال اور ان کے بیٹوں کے متضاد بیانات پر تذبذب کا شکار