جاپان: مشہور پہاڑ ماؤنٹ فیوجی 130 سال بعدبرف سے محروم،مگر کیوں؟
ماؤنٹ فیوجی پر 130 سال سے برف موجود تھی اور نظارے کا اہم جزو تھی وہ اب کئی دنوں سے ختم ہوچکی ہے
دنیا کے مشہوراور فعال آتش فشاں پہاڑوں میں شامل ماؤنٹ فیوجی موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے 130 سال بعد برف سے محروم ہو گیا ہے۔
جاپانی محکمہ موسمیات کے مطابق جاپانی جزیرے ہونشو پر واقع جاپان کا سب سے بلند پہاڑ ماؤنٹ فیوجی جس کی 12,000 فٹ اونچی چوٹی پر 130 سال سے برف موجود تھی اور نظارے کا اہم جزو تھی، وہ اب کئی دنوں سے ختم ہوچکی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ماؤنٹ فیوجی ہر سال اکتوبر کے آغاز سے ہی برف کی چادر اوڑھ لیتا ہے لیکن بد لتے موسم اور بڑھتے درجہ حرارت کی وجہ سے رواں سال اکتوبر کے ماہ میں بلند و بالا پہاڑ برف سے محروم رہا۔
پورٹس کے مطابق ماؤنٹ فیوجی پر رواں سال تاحال برف باری نہ ہونے کی وجہ سے 130 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، اس سے قبل یہ واقعہ 1894 میں پیش آیا تھا۔
ماہرین کا کہنا کہ رواں سال جاپان میں ریکارڈ توڑ گرمی دیکھی گئی ہے اور جون سے اگست تک اوسط درجہ حرارت میں 1.76 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ہوا ہے۔
دفترخارجہ کی پاکستان میں بھارت کی ماورائے عدالت و سرحد ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار
- 8 منٹ قبل
بنگالی حکومت کا ماہ مبارک میں سکول بند رکھنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
سال2025 میں پیدا ہونےوالے بچوں کا تعلق کس جنریشن سے ہو گا؟جانیئے حیرت انگیز معلومات
- 3 گھنٹے قبل
مذاکرات کادوسرا دور،تحریک انصاف نے بڑے مطالبات سامنے رکھ دیے
- 2 گھنٹے قبل
سویلینزکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ7 جنوری کوسماعت کرے گا
- ایک گھنٹہ قبل
اپوزیشن کے مطالبات تحریری شکل میں آئیں گے تو دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
- 11 منٹ قبل