جی این این سوشل

موسم

ملک کے بیشتر اضلاع شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی آلودگی میں لاہور کا پہلا نمبر

شدید دھند کے باعث 10 سے زائد پر وازیں بھی متاثر ہوئیں جس کے سبب مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک  کے بیشتر  اضلاع شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں،  فضائی آلودگی میں لاہور کا پہلا نمبر
ملک کے بیشتر اضلاع شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں، فضائی آلودگی میں لاہور کا پہلا نمبر

پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

خراب فضائی معیار ہونے کے سبب لاہور صبح سویرے آج بھی دنیا اور ملک کا آلودہ ترین شہر رہا جہاں ائیرکوالٹی انڈیکس1045پر دیکھا گیا تاہم صبح 8 بجے لاہور میں ریکارڈ کیے گئے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 910 رہی جبکہ  فضائی آلودگی میں ملتان دوسرے نمبر پر رہا جہاں 806 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیے گئے۔

دوسری جانب  شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم تک بند، ایم 4 عبدالحکیم سے شیر شاہ تک بھی بند جب کہ ایم 5 شیر شاہ سے سکھر اور سیالکوٹ موٹروےکو بھی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

پنجاب میں شدید دھند کے باعث کراچی میں بھی ٹرینوں کی آمد رفت میں تاخیر کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ کراچی سے سوا 10 بجے پشاور جانے والی خیبرمیل 7 گھنٹے تاخیر کے بعد صبح 5 بجے روانہ ہوئی۔
 
اسی طرح کراچی سے سوا 11 بجے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس تاحال روانہ نہیں ہوئی۔ ٹرینوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے بعد خیبر میل اور سکھر ایکسپریس کے مسافروں نے کینٹ اسٹیشن پر احتجاج بھی کیا۔

اس کے علاوہ شدید دھند کے باعث 10 سے زائد پر وازیں بھی متاثر ہوئیں جس کے سبب مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

دنیا

کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا

کرسمس ٹری، مٹھائی ،بچوں کے کپڑوں و کھلونوں پر ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا

کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے ملک میں مہنگائی کم کرنے کےلیے کھانے پینے کی اشیاء پر  دو ماہ کےلیے ختم کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے عارضی طور پر ریسٹورنٹس بھی اپنے بلوں میں ٹیکس شامل نہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے جمعرات کو تعطیلات کے موسم میں اشیاء کی ایک سیٹ لسٹ پر سیلز ٹیکس  دو ماہ کی مدت کے لیے ختم کرنے  کا اعلان کیا ہے، اس دوران بچوں کے کپڑوں و کھلونوں پر بھی ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا ۔

جبکہ ریلیف کی فہرست میں کرسمس ٹری، کھانے، شراب ، مٹھائیاں اور دیگر اشیاء شامل ہیں ۔ 

کینیڈین  حکومت کم آمدن والے تمام کینیڈین شہریوں کے لیے ایک بار ڈھائی سو ڈالر کے چیک بھی جاری کرے گی۔ یہ اقدامات 14 دسمبر سے 15 فروری تک نافذ العمل رہیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری   ہماری حکومت چیک آؤٹ پر قیمتیں مقرر نہیں کرسکتی ہے ، لوگوں کی جیبوں میں زیادہ رقم ڈال سکتے ہیں ، اس سے انہیں ریلیف ملے گا جس کی انہیں ضرورت ہے ، ہم لوگوں کی مدد کے لیے موجود ہیں۔“  

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند

لاہور سےاسلام آباد اور  دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کوبھی بند کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے بند

پاکستان تحریک انصاف کی جانب 24 نومبر کی احتجاجی کال کے پیش نظر لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔

جبکہ لاہور سےاسلام آباد اور  دیگر شہروں کو جانے والی موٹرویز کو بند کر دیا گیا ہے، بابو صابو کو بھی کنٹینرز اور بیرئیر لگا کر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

، بند روڈ پر واقع تمام بس اڈے بھی بند کر دیے گئے ہیں، جبکہ گزشتہ روز  لاہور رنگ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کرنے جا اعلان کر دیا گیا تھا۔

جی ٹی روڈ کو جہلم کے مقام سے بند کیا گیا ہے، جبکہ موٹرویز کے بارے میں حکام کا کہنا  ہے کہ مرمتی کام کی وجہ سے بند کی گئی ہیں، موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر فعال ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد کے امن و امان خراب کرنے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا،محسن نقوی

کل بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کے امن و امان خراب کرنے والے کسی شخص کو واپس نہیں جانے دینا،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج صبح پولیس لائنز کا دورہ کیا اور جوانوں کو حوصلہ بڑھایا، وزیرداخلہ نے قیام امن کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانفشانی کی تعریف کی، جبکہ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس، چیف کمشنر، ڈی آئی جی اور پولیس افسران کی بڑی تعداد بھی پولیس لائنز میں موجود تھی۔

پولیس لائنز میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پولیس فورس کو ہدایت کی کہ اسلام آباد کے امن و امان کو خراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، اس بار اسلام آباد میں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، ۔ ہمیں آپ اور آپ کی زندگیاں  بہت عزیز ہیں۔

محسن نقوی کا اپنے  خطاب میں کہنا تھا کل بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلاروس کے صدر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، دورے کے پیش نظر اسلام آباد کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے۔

اس دوران وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس  اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی آپ نے تمام حفاظتی سامان ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس پہن کر فرائض سرانجام دینے ہیں اور پوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے،ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll