ٹیک جائنٹ مائیکرو سافٹ نے 6 سال بعد نیا آپریٹنگ سسٹم ونڈوز الیون (Windows 11) متعارف کروادیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کی دنیا میں کئی مہینوں سے مائیکروسافٹ کی ان تبدیلیوں کے بارے میں قیاس آرائیا ں کی جارہی تھیں تاہم اب مائیکرو سافٹ نے اپنے صارفین کے لیے ایک حیران کن آپریٹنگ سسٹم ونڈوز الیون پیش کردیا ہے۔ یہ کمپنی کی جانب سے اس کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کا تازہ ترین ورژن ہے۔ اس نئے ورژن میں کمپنی نے زیادہ توجہ ونڈو استعمال کرنے والوں کے لیے انٹر فیس بذریعہ مکمل تبدیل شدہ لے آؤٹ ڈیزائن پر دیا ہے۔
یعنی اسے "ازسر نو" ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اس کی کارکردگی میں بہتری لائی گئی ہے۔ ونڈوز میں لائی جانے والی ویژول تبدیلیوں کو سن ویلی کا کوڈ نام دیا گیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ ویژول تبدیلیاں نئے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ہی ریلیز ہوں گی یا اسے الگ سے متعارف کروایا جائے گا۔
اس میں ایک مکمل نیا اسٹارٹ مینیو، ونڈوز اسٹور اور ریفریشنگ ڈیزائن شامل کیا گیا ہے۔ اس کا یوزرانٹرفیس ونڈوز 10 ایکس سے مشابہت رکھتا ہے جس کو پہلے ڈوئل اسکرین ڈیوائسز کے لیے متعارف کرائے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی مگر پھر اسے منسوخ کردیا گیا۔ تاہم اس کے یوزر انٹرفیس کے لیے کیا جانے والا بیشتر کام ونڈوز 11 میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ایک اور اہم تبدیلی جو اس ونڈو میں کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ اس ونڈوز کے ٹاسک بار میں ایک نیا آئیکون وجیٹ نظر آئے گا اور توقع ہے کہ اس کی مدد سے ڈیسک ٹاپ پر خبریں، موسم اور صارف کا دوسرا پسندید مواد پن کیا جا سکے گا۔ونڈوز 11 میں اپ ڈیٹڈ ڈارک اور لائٹ موڈز موجود ہیں جو موجودہ ونڈوز کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے۔ گیمرز کی بات کریں تو مائیکرو سافٹ نے ونڈوز 11 میں ایک ایکس باکس ایپ شامل کی ہے تاکہ گیم پاس تک جلد رسائی ہو سکے۔
اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں ایک نئی چیز اسنیپ لے آؤٹ ہے جو فوری طور پر ایپس کو اسنیپ کرنے میں مددکرتی ہے جس کے لیے ونڈوز 11 میں متعدد موڈز سپورٹ کے لیے دیئے گئے ہیں۔ ونڈوز 11 میں اسنیپ گروپ لے آؤٹس بھی موجود ہیں جس میں وہ ایپس ہوتی ہیں جو آپ محفوظ کرتے ہیں۔ یہ نیا آپریٹنگ سسٹم متعدد مانیٹرز پر کام کرنے کو مدد کرے گا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایپس ہمیشہ درست اسکرین پر کھلے ہوں۔
مائیکرو سافٹ کی جانب سے اسکائپ کی بجائے ٹیمز کو بھی اہمیت دی گئی ہے اور مائیکرو سافٹ نے مائیکرو سافٹ ٹیمز کو بھی براہ راست ونڈوز 11 کا حصہ بنادیا ہے جو ٹاسک بار میں ہوگا، اس کی مددسے صارفین اپنے دوستوں، گھروالوں یا دفتر کال کرسکیں گے۔ونڈوز ویجیٹس اور ٹچ فیچرز بھی اس نئے آپریٹنگ سسٹم کا بڑا حصہ ہیں، ویجیٹس ایسی پرسنلائزڈ فیڈ ہے جو اے آئی پاور سے لیس ہے۔
ونڈوز 11 کی ایک سب سے بڑی سے بڑی تبدیلی نیا ایپلی کیشن اسٹور ہے جس کو ازسر نو ڈیزائن کرتے ہوئے متعدد ایپس کی سپورٹ فراہم کی جائے گی، جو اس وقت ونڈوز ایپ اسٹور میں دستیاب نہیں۔ان میں اڈوب کریٹیو سیوٹ، اینڈرائیڈ ایپس بشمول ٹک ٹاک اور انسٹاگرام سرفہرست ہیں ۔ ونڈوز 11 عام صارفین کو رواں سال کے آخر تک دستیاب ہوگی تاہم ڈویلپرز کے لیے یہ مختلف بیٹا ورژنز میں دستیاب ہوگی۔

2026 میں ہونے والی اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس کے مکالمے کیلئے دو موضوعات تجویز
- 5 hours ago

امجد پرویز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات
- 5 hours ago

سمینٹ کی ایکسپورٹ میں 34 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 hours ago

بھارتی کرکٹ بورڈ وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھے گا
- 3 hours ago

وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ، نئے وزرا کے نام سامنے آگئے
- 5 hours ago

گورنر فیصل کریم کنڈی کاوزیر اعظم کو خط،بڑا مطالبہ کر دیا
- 4 hours ago

پاک فوج کا وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے خلاف ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ
- 4 hours ago

دارالعلوم حقانیہ دھماکا : حملہ آور کا ریکارڈ نہ مل سکا ، تفتیش کا دائرہ وسیع
- 4 hours ago

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی جانب سے آزادکشمیر میں فری لانسنگ حب کا قیام
- 5 hours ago

سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا
- 3 hours ago

سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، چھ دہشت گرد ہلاک
- an hour ago

مصر نے غزہ کی تعمیر نو کا5سالہ منصوبہ پیش کر دیا، کل لاگت کتنی آئے گی؟
- 4 hours ago