پاکستان
عازمین حج کے لیے پاسپورٹس کا حصول ہوا آسان
حجاج کرام پاسپورٹس 24 گھنٹوں میں حاصل کر سکیں گے
حجاج کرام 2025 کے لیے خوشخبری آگئی ہے، حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کر سکیں گے۔
اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے خصوصی ڈیسک قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام ریجنل دفاتر میں خصوصی ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔
ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا کہ حجاج کرام کو یہ سہولت دنیا بھر میں قائم پاسپورٹ دفاتر میں بھی میسر آئے گی، جہاں خصوصی کاؤنٹرز پر حجاج کرام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیل کیا جائے گا۔
ڈی جی پاسپورٹس نے مزید کہا کہ حجاج کرام کو پاسپورٹس کی ڈیلیوری 24 گھنٹوں میں یقینی بنائی جائے گی۔
پاکستان
بانی چیئرمین پی ٹی آئی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار
مقدمہ جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، پولیس
راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمے میں گرفتار کر لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو آج جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ترجمان پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقدمہ جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر واقعات پر بھی درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم عمران خان سے تفتیش کر رہی ہے، انہیں کل جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 20 نومبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی 10 لاکھ روپے کے مچلکے اور 2 ضامنوں کے عوض ضمانت منظور کرکے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
ٹیکنالوجی
بٹ کوائن کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ایک بٹ کوائن کی قیمت 97 ہزار ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی
بٹ کوائن کی قیمت 97,119 ڈالرکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے،بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بِٹ کوائن کی قیمت میں اس سال دوگنا اضافہ ہو چکا ہے، یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا جب ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا کمپنی کرپٹو ٹریڈنگ فرم کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
تاجروں پرامید ہیں کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کرپٹو کرنسیوں کے لیے ایک دوستانہ ماحول فراہم کرے گی، کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی قدر 3 ٹریلین ڈالر سے تجاوزکرگئی ہےجو ایک ریکارڈ سطح ہے۔
خیال رہے کہ کرپٹو کرنسی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ روز بٹ کوائن کی قیمت 94 ہزار ڈالر کی سطح پر تھی جس میں آج مزید اضافہ ہو گیا ہے، پاکستانی روپوں میں ایک بٹ کوائن کی قیمت دو کروڑ 69 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
دنیا
سلامتی کونسل: امریکہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد چوتھی مرتبہ ویٹو کر دی
قرارداد کے حق میں 14 ووٹ آئے تاہم امریکہ نے ایک دفعہ پھر اسرائیلی پشت پناہی کرتے ہوئے اسے ویٹو کر دیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پندرہ رکنی کونسل میں رائے شماری کے موقع پر قرارداد پیش کی جس کے حق میں 14 ووٹ آئے تاہم امریکہ نے ایک دفعہ پھر اسرائیلی پشت پناہی کرتے ہوئے اسے ویٹو کر دیا جس کے باعث اسے منظوری نہ مل سکی۔
اس قرارداد میں سلامتی کونسل کو عالمی امن اور سلامتی قائم رکھنے کی ذمہ داری یاد دلائی گئی جبکہ غزہ میں تمام فریقین سے جنگ بندی اور اس کے احترام کا مطالبہ کرنے کے علاوہ علاقے میں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیرمشروط رہائی کے مطالبے کو بھی دہرایا گیا۔
امریکہ اس سے قبل بھی غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد تین مرتبہ ویٹو کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے شہداء کی مجموعی تعداد 43 ہزار 985 ہوچکی ہے جبکہ 1 لاکھ 4 ہزار 92 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔
-
کھیل ایک دن پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
-
علاقائی ایک دن پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم
-
کھیل ایک دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
پاکستان 2 دن پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
کھیل 5 گھنٹے پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
تجارت 20 گھنٹے پہلے
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ