جی این این سوشل

علاقائی

وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی  چھٹی ختم

نوٹیفکیشن کے مطابق  30 نومبر  سے یکم فروری تک ہفتے کا دن ورکنگ ڈے ہو گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی  چھٹی ختم
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی  چھٹی ختم

وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کے روز کی تعطیل ختم کر دی گئی ہے، اور اس  حوالے سے نوٹیفکیشن بھی  جاری کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے کل معمول کے مطابق کھلیں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق  30 نومبر  سے یکم فروری تک ہفتے کا دن ورکنگ ڈے ہو گا۔ 

۔یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ کئی روز تک تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی۔

 

پاکستان

بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور

ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہےکہ  میرے اور بشریٰ بی بی کے درمیان کوئی اختلافات نہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اس حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں، ہمارا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ وہ آج صوبائی اسمبلی سے خطاب کریں گے اور اُس خطاب میں جو کچھ ہوا سب بتاؤں گا اور مستقبل میں کیا کرنا ہے، اس کا بھی ذکر کروں گا۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ اجلاس کے دوران علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیبر پختونخوا سے آئے جتھوں نے وہ تماشا لگایا جس کو میں بیان نہیں کر سکتا، وزیر اعظم

احتجاج کے دوران جتھے نے ہر طرح سے توڑ پھوڑ کی جس سے معیشت کو نقصان پہنچا، شہباز شریف اعلیٰ سطح اجلاس سے گفتگو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا سے آئے جتھوں نے وہ تماشا لگایا جس کو میں بیان نہیں کر سکتا، وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سے آنے والوں جتھوں نے اسلام آباد میں وہ تماشا لگایا جسے میں بیان نہیں کر سکتا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی  زیرصدارت امن عامہ کے حوالے سے  اعلیٰ سطح کے اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف سید عاصم منیر پاک فوج کے افسران اور وفاقی وزرا ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس  سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے جو جتھہ اسلام آباد آیا انہوں نے تباہی مچائی اور توڑ پھوڑ کی،جتھوں کے  حملوں میں  قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شہید ہوئے، شرپسندوں نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ بھی کی، احتجاج سے پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، احتجاج سے پاکستان کو یومیہ  190 ارب کا نقصان پہنچا ہے۔

شہباز شریف نے  کہا کہ کے پی سے آنے والے  مظاہرین نے گولیاں چلائیںِ جس سے  تین رینجرز اہلکار اور ایک پولیس اہلکار شہید ہوا، انہوں نے مزید کہا جتھے نے ایس سی او کانفرنس کے دوران بھی چڑھائی کی اور بیلا روس کے صدر کی آمد پر بھی چڑھائی کی اور اسے قبل بھی کی، یہ تیسری بار اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اس سے قبل ایسے ناپاک عزائم کا 2014 سے پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، ڈی چوک پر 126 دن پاکستان کی رسوائی اورمعیشت کی تباہی کی گئی اور دھرنےکے باعث چینی صدر کا دورہ بھی منسوخ ہوا تھا۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ تحریک انصاف یعنی تخریب انصاف کی کے پی میں حکومت ہے مگر اس جماعت نے عوامی منصوبوں پر کتنی توجہ دی ہے؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پارا چنار میں کوئی توجہ نہیں ہے جہاں سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، وہاں خونریزی بند کرانے کے بجائے ان کی توجہ اسلام پر چڑھائی کرنے اور وہاں خون بہانے پر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی

پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی یا نہیں؟ اس حوالے سے دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں تا حال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا، اور آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی ہو گیا ہے۔

آج ہونے والے اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق  بڑے فیصلے کا امکان تھا،مگر آئی سی اجلاس بنا کسی نتیجے کے ہی ختم ہو گیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی  نے  بھی دو ٹوک مؤقف ا پناتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان ہائبرڈ ماڈل کسی بھی صورت قابل قبول نہیں کرے گا، چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد پر ہمارا اصولی مؤقف ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے آئی سی سی حکام سے رابطے کی مزید تفصیلات بھی سامنے آگئیں، پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ  پاکستان بار بار بھارت میں جا کر کرکٹ کھیلے اور انڈیا پاکستان نہ آئے۔

پاکستان نے اصولی مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کو کسی قسم کا فائدہ پہنچایا گیا تو پاکستانی ٹیم آئندہ ایونٹس میں روایتی حریف کے خلاف کسی بھی میدان میں کھیلنے کے لیے نہیں اترے گی۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی کو میٹنگ سے پہلے کوئی قابل قبول فارمولہ بنانے کا بول دیا، قابل قبول فارمولہ بنایا جائے تاکہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تمام ممبران کی شرکت یقینی بنائی جاسکے۔

جبکہ دوسری جانب ذرائع کے مطابق اگر پاکستان ہائبر ماڈل کے لیے  نہ مانا تو ایونٹ سری لنکا منتقل کرنے کا آپشن موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll