تفریح
منی لانڈرنگ کے الزام میں شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے گھر اور دفتر پر چھاپہ
راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سےان کے گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں
بالی وڈ کی مشہور اور نامور ادکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا پر فحش فلمیں بنانے اور منی لانڈڑنگ کیس میں ملوث ہونے کی وجہ سےان کے گھر اور دفتر پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے راج کندرا کے گھر اور دفتر سمیت مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔
ای ڈی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے جو کہ مبینہ طور پر فحش فلمیں اور مواد کی تیاری اور موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے اس کی تقسیم سے متعلق ہے۔
ای ڈی حکام نے مزید بتایا کہ اس معاملے میں راج کندرا کے کچھ ساتھیوں کے ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ ان تحقیقات کا مقصد اس غیر قانونی کاروبار میں شامل افراد اور فنڈز کے ذرائع کا پتہ لگانا ہے۔
اس کے علاوہ راج کندرا پر یہ بھی الزام عائد ہے کہ انہوں نے 2017 میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں جعل سازی کر کے منی لانڈرنگ کی، جس سے اس وقت کے متعدد کاروباری افراد کو 66 ارب بھارتی روپے کا نقصان ہوا،ان کی کاروباری کمپنیوں نے اس وقت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے لیے کاروباری لوگوں کو ماہانہ 10 فیصد منافع کا لالچ دے کر انہیں مالی نقصان پہنچایا اور اب تفتیشی ادارے اسی کیس میں ان کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راج کندرا کو ابتدائی طور پر فحش فلمیں بنانے اور ان کے غیر قانونی پھیلاؤ کے حوالے سے جولائی 2021 میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا اور وہ چار ماہ تک جیل میں بھی رہے تھے، بعد ازاں ضمانت منظور ہونے پر ان کی رہائی ہوئی تھی۔
پاکستان
آرمی چیف کی زیر صدارت دو روزہ 84 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز(ملٹری) کی زیرِ صدارت دو روزہ 84 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کانفرنس کےآغاز میں فورم کی شہداء کے ایصال و ثواب کے لیے فاتحہ خوانی ہوئی، فورم نے پاکستان کے امن و استحکام کیلئے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں، پاکستانی شہریوں اور اسلام آباد میں حالیہ پُرتشدد مظاہروں میں جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور پاک فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ کانفرنس کے شرکاء نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں جاری مظالم کی پُر زور مذمت کی، شرکاء نے غزہ میں جاری فوجی جارحیت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی قانونی اقدامات کی بھی حمایت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی، فورم نے کشمیری عوام کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔
پاکستان
پنجاب کابینہ نےپارلیمنٹیرینزکی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دے دی
پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کےبعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا ،ترجمان پنجاب حکومت نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب کابینہ نے تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دےدی ہے۔
پنجاب کابینہ نےپارلیمنٹیرینزکی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دےدی ۔
ایم پی اے کی تنخواہ 5 لاکھ، معاون خصوصی اور مشیر کی تنخواہ 7لاکھ روپےکردی گئی ،پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ6 لاکھ،صوبائی وزیر کی تنخواہ 10 لاکھ روپے ہوگی ،سپیکر پنجاب اسمبلی کےتنخواہ 10 لاکھ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ روپےہوگی۔
صوبائی کابینہ نےگزشتہ اجلاس میں ایکس ایجنڈا کے طور پر منظوری دی، کابینہ کی منظوری کے بعداب یہ بل اسمبلی میں پاس ہونےکیلئے جائےگا۔
پنجاب اسمبلی سے بل کی منظوری کےبعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا ،ترجمان پنجاب حکومت نے تصدیق کی ہے کہ پنجاب کابینہ نے تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دےدی ہے۔
کھیل
پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی،بھارتی میڈیا کا دعویٰ
اب چیمپیئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی، اس حوالے سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ اب 7 دسمبر کو ہوگی، میٹنگ میں چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر پاکستان کا پارٹنر شپ فارمولا مان لیا ہے، اگلے سال چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہوگی۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ ”کرک انفو“ نے دعویٰ کیا کہ یہ فیصلہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے غیر رسمی اجلاس میں ہوا۔
کرک انفو کے مطابق منظور شدہ ماڈل کے تحت بھارت چیمپئنز ٹرافی دبئی میں کھیلے گا، پاکستان بھی 2027 تک بھارت میں شیڈول ایونٹ کھیلنے نہیں جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان بھی بھارت کی میزبانی والے ایونٹس نیوٹرل وینیو پر کھیلےگا۔
پی سی بی نے پچھلے ہفتے پارٹنر شپ یا فیوژن کے نام سے نیا فارمولا پیش کیا تھا۔
اب چیمپیئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر پاکستان اور دبئی میں کھیلی جائے گی، اس حوالے سے آئی سی سی بورڈ میٹنگ اب 7 دسمبر کو ہوگی، میٹنگ میں چیمپیئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
ضمنی انتخاب :شیخوپورہ میں عام تعطیل کا اعلان
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کرنے پر مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی
-
پاکستان 2 دن پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کا معاملہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کے لیے چیلنج بن گیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
-
تجارت 2 دن پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
دنیا 23 گھنٹے پہلے
فرانسیسی وزیراعظم مشیل بارنیئر خلاف تحریک عدم اعتماد منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع