جی این این سوشل

علاقائی

4 سالہ بی ڈی ایس  ڈگری کا دورانیہ تبدیل کر دیا گیا

 پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ  فیصلہ سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

4 سالہ بی ڈی ایس  ڈگری کا دورانیہ تبدیل کر دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی)  کی جانب سے پیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس ) ڈگری کا دورانیہ 4  سال سے بڑھا کر 5 سال کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ  فیصلہ سیشن 25-2024ء سے نافذ العمل ہو گا۔

ترجمان پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پہلے ہی بی ڈی ایس کی ڈگری 5 سال کی کر دی گئی ہے ، جس میں پانچواں سال کلرک شپ کے طور پر شامل ہوگا، جس کے بعد ایک سال کی اسٹرکچرڈ ہاؤس جاب/فاؤنڈیشن ایئر/انٹرن شپ ہوگی۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کونسل نے تمام میڈیکل یونیورسٹیوں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

تجارت

سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع

اکتوبر میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8ویں ایڈیشن کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ  کی جانب سے  پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع

سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر ڈپازٹ میں ایک سال توسیع کردی۔

اس حوالے سے جاری اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈپازٹ کی معیاد آج ختم ہو رہی تھی ، اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ 2021 میں حاصل شدہ 3 ارب ڈالر ڈپازٹ کی تیسری بار توسیع دوستانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

توسیع سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط کرنے میں مدد ملےگی، ڈپازٹ میں توسیع سے پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی میں بھی مدد ملےگی۔

واضح رہے کہ اکتوبر میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے 8ویں ایڈیشن کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب نے دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی ملاقات میں پاک سعودی مضبوط اقتصادی شراکت داری کا اعادہ کیا کیا گیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی آئی اے کا نیا سی ای او کس کو مقرر کیا گیا؟

پی آئی اے نے خرم مشتاق کو قائم مقام سی ای او مقرر کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی آئی اے کا نیا سی ای او کس کو مقرر کیا گیا؟

پاکستا ن انٹرنیشنل ائیر لائن(پی آئی اے) کارپوریشن لیمٹیڈ کی جانب سے خرم مشتاق کو نیا قائم مقام چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) مقرر کر دیا گیا۔

 خرم مشتاق  کی  قائم مقام سی ای او تقرری کا فیصلہ پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا جس کے مطابق خرم مشتاق، ائیر وائس مارشل عامر حیات کی مدت ملازمت ختم ہونے پر عہدے کا چارج لیں گے۔

خرم مشتاق پی آئی اے کے سینیئر ترین چیفس میں سے ایک ہیں اور ہوابازی کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پی آئی اے کے کمرشل، ائیرپورٹ سروسز، فلائٹ سروسز، سیکیورٹی و ویجلنس کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

عدالت نے یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کی،تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان  پر فرد جرم عائد

انسداد دہشتگردی عدالت(اے ٹی سی) لاہور نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں وائس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ  محمود قریشی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے جیل میں قائم عدالت میں سماعت کی،  شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت تمام ملزمان کوجیل میں قائم عدالت میں پیش کیا گیا کیلئے تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور سینیٹر اعجاز چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کی،تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکارکردیا۔

ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے 16 دسمبر کو گواہان کو طلب کرلیا۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے برہان معظم ملک عدالت میں پیش ہوئے،واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ کے مقدمے میں فرد جرم عائد کی گئی ہے

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll