پاکستان
بانی پی ٹی آئی کو 28 ستمبر کے مزید 4 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ
بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کیلئے تفتیشی ٹیمیں اڈیالہ جیل پہنچ گئیں
بانی پی ٹی آئی کو 28 ستمبر کے مزید 4 مقدمات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کیلئے تفتیشی ٹیمیں اڈیالہ جیل پہنچ گئیں، بانی پی ٹی آئی کو تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمہ میں ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد آج عدالت پیش کیا جائیگا۔
تفتیشی ٹیمیں چاروں مقدمات میں آج بانی چیئرمین کی گرفتاری ڈال دیں گی اور آج 7 روزہ جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا، تمام تھانوں کے تفتیشی افسران نے گرفتاری ڈال کر سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواستیں عدالت پیش کر دیں۔ گرفتاری رپورٹ عدالت پیش کر دی گئی۔
درخواستوں کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی جس کے لیے تمام تفتیشی افسران کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔ پراسیکیوٹر امین منہاس کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہوگیا جبکہ دیگر کا آج لیا جائے گا۔
عدالت میں پہلے نیو ٹاؤن جسمانی ریمانڈ کیس پھر جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوگی، ان دونوں کیسز کی سماعت کے بعد نئے مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 4 کیسز میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست سنی جائے گی۔
پاکستان
اسحاق ڈار ای سی او اجلاس میں شرکت کے لیے ایران روانہ
ای سی او کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ پاکستان کے پاس ہے، اور اس اجلاس میں سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) کےوزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے ایران روانہ ہو گئے ہیں،ای سی او کا اجلاس ایران کے شہر مشہد میں آج اور کل ہو رہا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب مشہد میں ای سی او کا اجلاس ہو رہا ہے،ای سی او کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ پاکستان کے پاس ہے، اور اس اجلاس میں سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔
واضح رہے کہ 2017 میں پاکستان میں ای سی او مشن طے پایا تھا، جس کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ اس اجلاس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے تاکہ علاقائی ترقی اور اقتصادی شراکت داری کے حوالے سے گفتگو کی جا سکے۔
پاکستان
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
اگر ان لوگوں کو مراد سعید نظر آیا تھا تو اسے پکڑ لیتے، صوبائی مشیر اطلاعات
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان خیبرپختونخوا نے کہا کہ عطا تارڑ مکمل جھوٹ بول رہے ہیں، ان کا اسلام آباد کے احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ مراد سعید احتجاج میں موجود تھے اور گرفتار نہیں ہوئے تو پھر اس نااہلی پر نااہل ٹولے کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں لکھنا چاہیے، ہزاروں کارکنوں کو گرفتار کرسکتے تھے لیکن انہیں مطلوب مراد سعید ان کی آنکھوں سے اوجھل تھا یہ کیسے ہوسکتا ہے۔ اگر ان لوگوں کو مراد سعید نظر آیا تھا تو اسے پکڑ لیتے، انہیں مراد سعید کو پکڑنے سے کس نے روکا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مراد سعید کی خیبر پختونخوا میں موجودگی بارے بھی عطا تارڑ جھوٹ بول رہے ہیں، مراد سعید خیبر پختونخوا میں کہیں پر بھی نہیں ہے، عطا تارڑ بے سر و پا جھوٹ نہ بولے۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ عطا تارڑ سچ چھپانے کی کوشش میں ہر پریس کانفرنس میں پچھلی پریس کانفرنس کے دعوؤں کی نفی کرتے ہیں۔ سانحے کے فوری بعد موصوف نے ڈی چوک جاکر ویڈیو بنائی تھی، ویڈیو میں دعوی کیا تھا کہ یہاں پر گولیوں کے کوئی خول نہیں ملے،اب دعوی کررہے ہیں پی ٹی آئی احتجاج میں مسلح جتھے آئے تھے جس نے فائرنگ کی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر فائرنگ ہوئی ہے تو پھر خول نہ ہونے کا دعوی کیوں اور کیسے کیا؟ عطا تارڑ ایک جھوٹ چھپانے کے لیے 100 جھوٹ بول رہے ہیں۔
کھیل
پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور ابرار احمد نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان جاری تین میچوں کی سیرسز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 57 رنز کے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
زمبابوے کی ٹیم 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 108 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا نے 39،مارومانی 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، اس کے علاوہ زمبابوے کا کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور ابرار احمد نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ حارث رؤف اور جہانداد خان نے بالترتیب 2 اور ایک وکٹ حاصل کیں۔
اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور زمبابوے کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کی طرف سے عثمان خان 39 عمیریوسف 16صائم ایوب24 اور کپتان سلمان آغا 13 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جبکہ زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا، میسکزادہ اور نگاروا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
اہلکاروں پر تشدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے ، وزیر اعلی پنجاب
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن
-
علاقائی 2 دن پہلے
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
فیصل واوڈا کا بانی پی ٹی آئی کی زندگی سے متعلق بڑا دعویٰ
-
پاکستان 2 دن پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
علاقائی 2 دن پہلے
وفاق کے زیر انتظام اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم