کراچی : حکومت نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں ، کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے ، جس کے باعث کراچی کے شہریوں پر6ارب روپ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

جی این این کے مطابق حکومت نے کراچی والوں پربجلی بم گرانے کی تیاریاںکر لیں، کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں 3 روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے۔ اضافے کی صورت میں کراچی کے شہریوں پر6ارب روپ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
کے الیکٹرک نے گزشتہ 4 ماہ کیلئے اضافہ اور3 ماہ کیلئے کمی کی درخواست کر دی، نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر23 فروری کو سماعت کرے گی، اس کے علاوہ کے الیکٹرک نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی بھی درخواست کردی، سہ ماہی بنیادوں پرکےالیکڑک ٹیرف میں 3 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
کے الیکڑک نے درخواست کی ہے کہ جولائی سے ستمبر2020 کیلئے 1 روپے 92 پیسے فی یونٹ اضافہ کیاجائے، جبکہ اکتوبرسے دسمبر تک1 روپے 87 پیسے فی یونٹ اضافہ کی درخواست کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کے الیکڑک نے اپریل سے جون 2020 کیلئے فی یونٹ کمی مانگی ہے، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 ارب 49 کروڑ روپے بوجھ پڑے گا۔

آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول
- 3 گھنٹے قبل

یونان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،جھٹکے ترکیے کے مغربی علاقوں تک محسوس کیے گئے
- 2 گھنٹے قبل

واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ
- 2 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کا غزہ میں مستقل اور غیر مشروط سیز فائر کا مطالبہ
- 6 گھنٹے قبل

گوگل کے اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کی خصوصیات
- ایک گھنٹہ قبل

دی سمپسنزکارٹون کے رائٹر، اسٹیو پیپون 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- 5 منٹ قبل

شہر قائد میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 6 گھنٹے قبل

مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب، جنگ بندی کیلئے بھارت نے امریکا سے رابطہ کیا تھا
- 4 گھنٹے قبل

لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
- 6 گھنٹے قبل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے تک فی لیٹر کمی کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

اچھے اور برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، ترک صدر
- 3 گھنٹے قبل

کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وزیر بن گئے
- 3 گھنٹے قبل