جرم
ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس وین پر فائرنگ سے اے ایس آئی شہید،دو اہلکار زخمی
گورنر کے پی فیصل کریم اور وزیراعلیٰ علی امین نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید افسر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا
خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے اے ایس آئی شہید اور دو اہلکار زخمی ہو گئے
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تحصیل پہاڑپورمیں پل کے قریب پیش آیا جہاں گھات لگائے حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اے ایس آئی شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق اے ایس آئی کی لاش اور دونوں زخمیوں کو پہاڑ پور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید افسر کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا، اور ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے کارروائی کی جائے۔
تجارت
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی آگئی۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1700 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 74 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1457 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 35 ہزار 340 روپے کی سطح پر آگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3400 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2914.95 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں 17ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا2633 ڈالر پر آگیا
علاقائی
بنوں:مارٹر گولہ پھٹنے سے دو بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق
پولیس کے مطابق جانی خیل کے علاقے میں بچوں نے ویرانے میں پڑا مارٹرگولہ اٹھالیا جو دھماکے سے پھٹ گیا
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سےدوبھائیوں سمیت 3 بچےجاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جانی خیل کے علاقے میں بچوں نے ویرانے میں پڑا مارٹرگولہ اٹھالیا جو دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 2 بھائی بھی شامل تھے، جب کہ تینوں بچے طالب علم تھے جو مدرسے سے گھر جارہے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق لاشیں اسپتال منتقل کرکے علاقے میں حفاظتی اقدامات کے تحت سرچنگ شروع کردی گئی ہے۔
پاکستان
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی تعیناتی کیخلاف سماعت کرنےوالا آئینی بینچ ٹوٹ گیا
جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیس کے دوران آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل نے کیس سننے سے معذرت کرلی.
جسٹس امین الدین کی سربراہی مین آئینی بنچ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس امین الدین نےکہا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعیناتی کےلیے جوڈیشل کمیشن کا ممبرتھا۔ جسٹس جمال مندوخیل نےکہا جسٹس امین الدین اورمیں جوڈیشل کمیشن کے ممبران ہیں، کمیشن کے دوججز یہ والا کیس نہیں سن سکتے، کیس میں جوڈیشل کمیشن کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا سینیارٹی کوئی بنیادی حق نہیں ہے، سینیارٹی سے ہٹ کرچیف جسٹس تعیناتی کی ماضی میں مثالیں موجود ہیں۔
آئینی بینچ نےچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تعیناتی کیس دوسرے آئینی بینچ میں مقررکرنے کا حکم دےدیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
پاکستان ایک گھنٹہ پہلے
حکومت کا446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ ،مگر کیوں؟
-
کھیل ایک دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
پاکستان 2 دن پہلے
یورپی یونین نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف
-
پاکستان ایک دن پہلے
بہاولپور ٹریفک حادثے ،سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی سمیت 2 افراد جاں بحق
-
دنیا 7 گھنٹے پہلے
سعودی عرب : رشوت اور منصب کاناجائز استعمال ، 164 سرکاری ملازمین گرفتار
-
دنیا ایک دن پہلے
ٹرمپ کی برکس ممالک پرسو فیصد ٹیکس لگانے کی دھمکی