دنیا
کویت : جی سی سی اجلاس میں نتین یاہوکے وارنٹ گرفتاری کا خیرمقدم
کویت میں اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کے مطالبات کا اعادہ کیا
کویت میں ہونے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے جارنے ہونے والے وارنٹ گرفتاری کا خیر مقدم کیا ہے۔
خلیج تعاون کونسل کے رہنماؤں نے اتوار کو کویت میں اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کے مطالبات کا اعادہ کیا۔
رہمنماؤں نے عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیل کے نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کی اس وضاحت کو مسترد کرتے ہیں کہ غزہ کی پٹی میں جارحیت اسرائیل کا دفاع ہے۔
اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی اور غزہ کی پٹی میں کیے جانے والے افسوس ناک اور ہول ناک جرائم کی بھی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی، جن میں شہریوں کا قتل، تشدد، ماوراے عدالت سزاے موت، جبری گمشدگی، جبری بے گھری، اور لوٹ مار شامل ہیں۔
پاکستان
جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کی کارروائی موخر
انسدادد ہشتگردی (اے ٹی سی)عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیس کی سماعت کی
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بانی پی ٹی آ ئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی۔
انسدادد ہشتگردی (اے ٹی سی)عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیس کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی حصار میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے اڈیالہ جیل لایا گیا۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کر دیا گیا، وکلاء صفائی کی جانب سے عدالت میں درخواست جمع کرادی گئی کہ نسداد دہشتگردی ایکٹ کی شق 23 کے تحت جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ اے ٹی سی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا کیونکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں دہشتگردی کا مقدمہ نہیں بنتا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے کہا ہے کہ انسداد دہشتگری ایکٹ کی دفعہ23-A کے حوالے سے درخواست دی گئی ہے۔
عدالت نے وکلا صفائی کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی اور فریقین کل وکلا صفائی کی درخواست پر دلائل دیں گے۔
عدالتی دائرہ اختیار چیلنج ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر کردی گئی، عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کردی۔
پاکستان
وزیر اعظم سعودی عرب کے دو روزہ دورےکے لیے کل روانہ ہوں گے
شہباز شریف سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے لیے کل اسلام آباد سے روانہ ہوں گے، وہ سعودی کراؤن پرنس کی دعوت پر یہ دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف سعودی ولی محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم کی ولی عہد سے یہ تقریباً چھ ہفتوں میں تیسری ملاقات ہوگی، وزیراعظم کی سعودی ولی سے ملاقات اہمیت کی حامل ہوگی، خطے کی بدلتی صورتحال، ٹرمپ کا برسر اقتدار آنا سمیت دیگر اہم امور ملاقات میں زیر غور آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم ریاض میں منعقدہ ہونے والی واٹر سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، وزیر اعظم ”یواین سی سی ڈی“ کی کانفرنس آف دی پارٹیز اجلاس میں شرکت کریں گے، یہ کانفرنس زمین کی بحالی کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم ہے اور اقوام متحدہ کے تین بڑے معاہدوں (ریو کنونشنز) میں شامل ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔
موسم
آلودگی کے اعتبار سے لاہور کا آج بھی پہلا نمبر
ایئر کوالٹی انڈیکس 303 سے 533 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا
آلودگی کے اعتبار سے لاہور پاکستان میں پہلے نمبر پر رہا، ایئر کوالٹی انڈیکس 303 سے 533 کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔
فضائی آلودگی سے لوگ نزلہ، زکام، کھانسی، بخار اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق احتتاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے موسم خشک رہے گا، لاہور میں کم سے کم 10 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان ادارہ ماحولیات پنجاب ساجد بشیر کے مطابق یکم مارچ 2024 سے اب تک 1091 اینٹوں کے بھٹوں اور 219 انڈسٹریل یونٹس کو مسمار کر دیا گیا۔ گزشتہ 9 ماہ کے دوران پنجاب بھر میں 1283 اینٹوں کے بھٹوں اور 1339 صنعتی یونٹس کو سیل کیا گیا۔
ماحولیات پنجاب نے سخت کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے 270 دنوں کے دوران 5566 انڈسٹریل یونٹس اور 10888 اینٹوں کے بھٹوں کو نوٹسز جاری کیا۔ پنجاب بھرمیں 566 یونٹس اور 1736 بھٹوں کے خلاف ایف آئی آرز درج ہیں۔ انڈسٹریل یونٹس اور اینٹوں کے بھٹوں کو اب تک 25 کڑور سے زائد کے جرمانے کیے جا چکے ہیں۔
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
پاکستان کے فیصلے ٹرمپ نہیں کرے گا، حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہیے ،مولانا فضل الرحمن
-
دنیا 4 گھنٹے پہلے
جوبائیڈن کا جاتے جاتے اپنے بیٹےکو دو مختلف کیسز میں معافی دینے کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
بانی پی ٹی آئی 9 مئی واقعات کے ذمہ دار قرار،8مقدمات میں ضمانتیں مسترد
-
پاکستان 2 دن پہلے
یورپی یونین نے پی آئی اے پر عائد پابندی ختم کر دی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی کے نئے چیئرمین منتخب
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ