پاکستان
حکومت کا دہشتگردی کے خلاف نیکٹا کو مضبوط اور صوبوں میں کوآرڈینیشن بہتر کرنے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پرکالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات کا فیصلہ کیا گیاہے
حکومت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو مزید مؤثر کرنے کے لیے نیکٹا کو مضبوط بنانے اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نیکٹا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کرے گی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں برس اکتوبر تک 7984 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 206 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پرکالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ٹی اے کے تعاون سے دہشتگرد گروپوں کے اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے گا، غیر قانونی سمز کی روک تھام کے لیے صوبے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں گے۔
اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنے کا اعلان کیا اور 7 روز میں تمام اداروں کو ضروریات سے متعلق رپورٹ وزارت داخلہ کوبھجوانےکی ہدایت کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ مؤثر کوآرڈینیشن کے لیے نیشنل فیوژن سینٹر قائم کردیا گیا ہے، امن و امان کی صورتحال بہتربنانےکے لیے سب کو مل کرکام کرنا ہے، دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پولیس اور ایف سی کو مضبوط کیاجائےگا، استعداد کار کوبڑھانا ہے اور تمام صوبوں کی پولیس کو جدیدٹیکنالوجی سے آراستہ کرناہے۔
تجارت
پی ایس ایکس میں مثبت رجحان، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی
انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے کے بعد تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہر دن نیا ریکارڈ قائم ، 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے کے بعد تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ تیزی کا رحجان برقرار ہے، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
علاقائی
ایف آئی اے سائبر کرائم کا بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈاؤن
مذکورہ اکائونٹس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو تفصیلات فراہم کر دی گئیں
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 924 سوشل میڈیا اکائونٹس کی نشاندہی کی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان زون کے ڈائریکٹر عمران محمود کی سربراہی میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی ،سوشل میڈیا اکائونٹس کی مانیٹرنگ اور تجزیے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی
مذکورہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کی ۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے ریاست مخالف مواد شئیر کرنے میں ملوث 924 سوشل میڈیا اکائونٹس کی نشاندہی کی۔
مذکورہ اکائونٹس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو تفصیلات فراہم کر دی گئیں ۔رپورٹ کردہ اکائونٹس میں 487 فیس بک ، 190 ٹک ٹاک ، 147 ٹوئٹر ، 88 انسٹا گرام اور 12 دیگر ایپلیکیشن کے اکائونٹس شامل ہیں۔
ریاست مخالف عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ملزمان کی نشاندہی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
اب تک 312 اکائونٹس کو پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے ۔ریاست مخالف عناصر کے خلاف 14 انکوائریاں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم بلوچستان نے 28 مختلف سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی نشاندہی کی ہے جنہیں ریاست مخالف عناصر کے ذریعے گمنام رابطوں اور پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان
عدالتی حکم کے باوجود عارف علوی کا کلینک ڈی سیل نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ نے سندھ ہائی کورٹ میں ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود سابق صدر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل نہ کرنے پر ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کے خالف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ کے احکامات کے باوجود ایس بی سی اے کی جانب سے کلینک ڈی سیل نہیں نہ کرنے پر اہلیہ ڈاکٹر عارف علوی نے ڈی جی ایس بی سی اے اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے اور ایس بی سی اے اور دیگر سے 9 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے وکیل درخواست گزار سے درخواست کی سماعت ریگولر بنیچ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق دلائل طلب کر لیے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا عدالت نے ایس بی سی کو فوری ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا، عدالتی احکامات کے باوجود ڈینٹل کلینک ڈی سیل نہیں کیا جا رہا۔
واضح رہے کہ 22 نومبر کو سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کا حکم دیا تھا ۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے 3 اکتوبر کو سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کراچی میں قائم ڈینٹل کلینک سیل کیا تھا، ایس بی سی اے نے کہا تھا کہ ڈینٹل کلینک سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع رہائشی بنگلے میں قائم تھا اور اسی وجہ سے اسے سیل کیا گیا، سندھ بلڈنگ کنترول اتھارٹی اور پولیس کی بھاری نفری نے اس کارروائی میں حصہ لیا تھا۔
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی آ گئی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سرکاری حج سکیم کیلئےتمام امیدوار کامیاب قرار
-
تجارت 22 گھنٹے پہلے
مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
عازمین حج کے لیے خوشخبری :حج درخواستوں کی وصولی میں 10 دسمبر تک توسیع
-
دنیا ایک دن پہلے
فرانس، اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد کا اعلان، حکومت گرنے کا خدشہ
-
پاکستان 16 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی احتجاج کے دوران شدید زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات
-
پاکستان 2 دن پہلے
عطا تارڑ کا اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید کی موجودگی کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے، بیرسٹر سیف