جی این این سوشل

جرم

بہاولپور:گھر سےخاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں  برآمد

ریسکیو حکام کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بہاولپور:گھر سےخاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں   برآمد
بہاولپور:گھر سےخاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں  برآمد

بہاولپور میں ایک ہی گھر سےخاتون سمیت 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن کی موت گولیاں لگنے سے ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جن میں ایک خاتون اور بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ گھر سے ایک بچی بھی بے ہوش حالت میں ملی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم اس کے جسم پر زخموں کا کوئی نشان  نہیں ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کی شناخت محمد کاشف ، عروج خان ، جہانزیب ، عبداللہ، عبدالوہاب کے ناموں سے ہوئی ہے ۔ ملزمان پانچوں افراد کو قتل کرنے کے بعد گھر کے باہر تالا لگا کر فرار ہوئے، ریسکیو اہلکار گھر کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لاشوں کے قریب خون بھی موجود ہے، لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پاکستان

وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

سعودی عرب ولی عہد محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد  سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ

وزیر اعظم شہباز شریف کی دورہ ریاض کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کیلئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

 ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودیہ کیلئے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کا فروغ انتہائی ضروری ہے، دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سعودی ولی عہد  محمد سلمان نے کہا کہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ملکوں کے عوام کو جوڑتا ہے، باہمی تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا، سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی دعوت قبول کرلی اور کہا اپنے جلد دورہ پاکستان کا منتظر ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفیٰ

عمر ایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کر دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفیٰ

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے مستعفیٰ ہوگئے ۔

عمر ایوب نے استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا ہے کہ میرے خلاف بے شمار مقدمات ہیں جس کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن کو وقت نہیں دے سکتا ۔

واضح رہے کہ عمر ایوب نے اپنی جگہ بیرسٹر گوہر کو جوڈیشل کمیشن کیلئے نامزد کر دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور فرانس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی اور عالمی مسائل کے حوالے سے روابط کو مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا بھی اعادہ کیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور فرانس کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آج (منگل کو ) ریاض میں ون واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے دو طرفہ ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم نے ریاض میں ون واٹر سمٹ کی کامیاب مشترکہ میزبانی پر صدر میکرون کو مبارکباد دی۔ موسمیاتی تبدیلی اور ترقیاتی امور پر فرانس کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم نے 2022 کے تباہ کن سیلاب کے تناظر میں صدر میکرون کی پاکستانی عوام کے لیے بھرپور حمایت کو سراہا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی طور پر مفید اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور فرانس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بالخصوص موسمیاتی موافقت اور قابل تجدید توانائی سے استفادہ حاصل کرنے کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو سٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان فرانس تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام علاقائی اور عالمی مسائل کے حوالے سے روابط کو مزید فروغ دینے کی مشترکہ خواہش کا بھی اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll