جی این این سوشل

موسم

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے لگی

آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے لگی
صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے لگی

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہوائیں چلنے کے باعث فضا میں خنکی بڑھنے لگی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

دوسری جانب لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پھر پہلے نمبر پر آگیا جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 620 سے لے کر 1137 تک ریکارڈ کیا گیا۔

شہر میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈیکس 621 ریکارڈ کیا گیا جبکہ پاکستان انجینیئرنگ سروسز روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 1137، سید مراتب علی روڈ پر 979 اور غازی روڈ انٹرچینج پر 882 ایئر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں موسم خشک رہے گا جبکہ بارش کے امکانات نہیں، آج لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

پاکستان

بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر

درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔ 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی درخواست کل سماعت کے لیے مقررکرلی ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بشری بی بی کی مسلسل عدم پیشی پر ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی تھی ، عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے ،ایف آئی اے نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے آرڈر میں لکھا کہ بشری بی بی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کریں گی۔ 

واضح رہے کہ بشری بی بی ضمانت ملنے کے بعد اکثر سماعتوں میں پیش نہیں ہو رہیں اس لیے عدالت بشری بی بی کی ضمانت منسوخ کرے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسحاق ڈار کا سابق خارجہ سیکرٹریوں کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس

بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں علاقائی اور عالمی پیشرفت اور خارجہ پالیسی کے معاملات پر ان سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحاق ڈار  کا سابق خارجہ سیکرٹریوں کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس

نائب وزیر اعظم  محمد اسحاق ڈار نے سابق خارجہ سیکرٹریوں کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔

بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں علاقائی اور عالمی پیشرفت اور خارجہ پالیسی کے معاملات پر ان سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس موقع پر اجلاس میں سابق سیکریٹری خارجہ انعام الحق، سلمان بشیر، جلیل عباس جیلانی، مسعود خان، اعزاز چوہدری، تہمینہ جنجوعہ، سہیل محمود اور سائرس قاضی شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے

دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے

 وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف 2 روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے۔

وزیرِ اعظم نے اپنے دورہء سعودی عرب کے دوران ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس میں شرکت کی، دنیا کو مستقبل میں پانی کی قلت سے بچانے کیلئے چھ نکاتی ایجنڈا تجویز کیا اور پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک کی ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی وجہ سے مشکلات و چیلینجز پر بھی روشنی ڈالی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔

اس دوران وزیرِ اعظم کی ریاض میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود سے بھی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک سعودیہ تعلقات کے مزید فروغ اور ان میں بڑی تبدیلی لانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کی فرانس کے صدر ایمانویل میکرون سے بھی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور فرانس کے مابین زراعت، لائیو اسٹاک، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پیشہ ورانہ مہارتوں میں ترقی اور پینے کے صاف پانی کے شعبوں میں بزنس ٹو بزنس روابط کے ذریعے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll