آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملےپر بھارت نے پی سی بی کاپیش کردہ فارمولا تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔


چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے مستقبل کےحوالے سے آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ پھر ملتوی ہو گئی،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اجلاس کےلیے دبئی پہنچے تھے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملےپر بھارت نے پی سی بی کاپیش کردہ فارمولا تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔
ڈیڈلاک تاحال برقرار ہےجب کہ آج دبئی میں ہونےوالی آئی سی سی بورڈ میٹنگ بھی ملتوی کر دی گئی۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی اجلاس اب 7 دسمبر کو ہو گا، میٹنگ اس وقت ہی ہو گی جب انڈیا پاکستان کےمؤقف پر جواب دے گا،آج شیڈولڈ میٹنگ شروع ہونےسے پہلے ہی ملتوی کر دی گئی،بھارتی بورڈ سے جواب نہ ملنےکی وجہ سے آج کا اجلاس ملتوی ہوا۔
ذرائع کاکہنا ہے پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کیا ہےکہ اب اب اجلاس اس وقت ہی بلائیں جب فیصلہ کرنا ہو،پہلے بھارت سےحتمی جواب لیں پھر بات ہو گی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ آج شام ہونےکا امکان تھا جس میں شرکت کےلیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دبئی پہنچےتھے۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی کےانعقاد کےحوالے سے بڑےفیصلے کا امکان تھا۔
بھارتی میڈیا نےدعویٰ کیا ہےکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کےتحت ہونےکا قوی امکان ہے۔
چیمپئینز ٹرافی کے معاملے پر بھارتی کرکٹ ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہو گی، پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے بجائے چیمپئنز ٹرافی ٹو نیشن فارمولا دیا۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 3 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 13 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 10 گھنٹے قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 13 گھنٹے قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 14 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 3 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 13 گھنٹے قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 3 دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 13 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 3 دن قبل






