علاقائی
شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات
ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نےوزیر اعلی مریم نواز کو ڈیپارٹمنٹ کےتعلیمی معیار سے آگاہ کیا
لاہور:پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ فلم اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سےان کے دفترمیں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران اہم علمی امور کے ساتھ دیگر اہم امور پر بھی غوروخوض کیا گیا، ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نے پنجاب میں شروع کی جانے والی مختلف سکیموں کو سراہا۔
ملاقات میں چئیر پرسن ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر نےوزیر اعلی مریم نواز کو ڈیپارٹمنٹ کے تعلیمی معیار سے آگاہ کیا
وزیر اعلی مریم نواز نےکہا کہ حکومت جلد ہی طلباء میں جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کرے گی،اس کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت طلباء کے لیے قرض کی اسکیم شروع کرنے جار ہی ہے۔
قرض اسکیم کے تحت طلباء کو 10 ملین روپے تک کا قرض فراہم کیا جائے گا تا کہ اس سے وہ اپنے کاروبار شروع کر سکیں اور مالی خودمختاری حاصل کر سکیں۔
یہ بتانا ضروری ہے کہ پنجاب حکومت نے حال ہی میں 130 ارب روپے کے بجٹ کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سکیم کا آغاز کیا ہے، جس کا نام ہونہار اسکالر شپ پروگرام ہے۔
تجارت
آئی ایم ایف کے 7ارب ڈالر قرض پر پانچ فیصد شرخ سو، واپسی 10 سال میں ہو گی
عالمی مالیاتی ادارے کو ششماہی بنیاد پر 12 اقساط میں قرض واپس کیا جائے گا، وزارت خزانہ
پاکستان عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) سے 7 ارب ڈالر قرض پر کتنا سود ادا کرے گا اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے 5 فیصد شرح سود پر قرض لیا ہے ،قرض پر 50 بیسز پوائنٹس سروس چارجز شامل ہیں جبکہ قرضہ 10 سال کی مدت میں قابلِ واپسی ہو گا۔
وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے کو ششماہی بنیاد پر 12 اقساط میں قرض واپس کیا جائے گا ،چینی بینکوں سمیت دیگر اداروں سے 7 سے 8 فیصد سود پر قرضہ لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے سے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط ستمبر میں موصول ہوئی تھی۔ آئی ایم ایف کا یہ قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہے۔
پاکستان
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ
بعض بلز سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے، جن پر قانون سازوں کی جانب سے مزید غور کیا جائے گا
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں صدر مملکت کی جانب سے واپس بھیجے گئے 8 بلز کو زیر غور لایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں ایک ایوان سے منظور اور دوسرے ایوان سے نامنظور ہونے والے بلز بھی زیر بحث آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق ان بلز میں مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل بھی شامل ہے، جسے صدر مملکت نے پارلیمنٹ کو اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجا تھا۔
بعض بلز سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ واپس بھیجے تھے، جن پر قانون سازوں کی جانب سے مزید غور کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ، وزارت قانون سوسائٹیز ترمیمی بل میں مزید ترامیم لانے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس بل کو پارلیمنٹ میں دوبارہ پیش کیا جا سکے۔
پاکستان
ایس آئی ایف سی (سٹرٹیجک اکنامک اینڈ انویسٹمنٹ فورم) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 11واں اجلاس
اجلاس میں اہم منصوبوں اور شعبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پالیسی سطح پر متعلقہ معاملات کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
ایس آئی ایف سی (سٹرٹیجک اکنامک اینڈ انویسٹمنٹ فورم) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 11واں اجلاس وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزراء، وفاقی سیکریٹریز، صوبائی چیف سیکریٹریز اور اعلیٰ حکومتی عہدیداران نے شرکت کی۔
کمیٹی نے عالمی کنسلٹنٹس کی مدد سے وزارتوں اور محکموں کو فراہم کی جانے والی مشاورتی معاونت کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور اس بات پر زور دیا کہ دوست ممالک کے ساتھ کیے گئے وعدوں کی تکمیل اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مزید منصوبے پیش کیے جائیں۔
اجلاس میں اہم منصوبوں اور شعبوں کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور پالیسی سطح پر متعلقہ معاملات کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اجلاس میں تمام متعلقہ وزارتوں کو پیش رفت تیز کرنے کے لیے احکامات جاری کیے گئے، اور مختلف شعبوں کے امور پر اتفاقِ رائے قائم کرنے کے ساتھ ساتھ نئی حکمت عملی مرتب کی گئی۔
-
علاقائی 20 گھنٹے پہلے
یونیورسٹی آف بلوچستان نے موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اب تک 74ہزار سے زائد حج درخواستیں موصول
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
روس، افغان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کے قریب
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے پہلے ہی ایونٹ کا پرومو جاری
-
پاکستان ایک دن پہلے
عازمین حج کے لیےبڑی خبر، 10 دسمبر تک موصول ہونے والی تمام حج درخواستیں کامیاب قرار
-
تجارت ایک دن پہلے
مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق
-
تجارت ایک دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کو ایک سے زائد موبائل فونز لانے کی اجازت مل گئی