جی این این سوشل

جرم

صوابی :دیرینہ دُشمنی پر فائرنگ، میاں، بیوی اور قریبی عزیز قتل

واقعہ پرانی دُشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صوابی :دیرینہ دُشمنی پر فائرنگ، میاں، بیوی اور قریبی عزیز قتل
صوابی :دیرینہ دُشمنی پر فائرنگ، میاں، بیوی اور قریبی عزیز قتل

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پرانی دُشمنی پر فائرنگ سے خاتون اور اس کے شوہر سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق صوابی کی تحصیل ٹوپی کے علاقے ڈھیرو لار گدون میں ملزمان نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس کا کہنا  ہے کہ  ہلاک ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کا ایک قریبی رشتہ دار شامل ہے جبکہ فائرنگ سے  ایک بچی زخمی بھی ہوئی ہے جبکہ زخمی اور لاشوں کو ٹوپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے 

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ واقعہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دُشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دنیا

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں بم دھماکے میں جاں بحق

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین، خلیل الرحمٰن حقانی دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں  بم دھماکے میں جاں بحق

افغانستان میں طالبان حکومت کے وزیر برائے مہاجرین کابل میں ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر برائے مہاجرین، خلیل الرحمٰن حقانی دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے۔

واضح رہے کہ ان کے بھتیجے انس حقانی نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔

خلیل حقانی 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان کی عبوری حکومت میں وزیر بنے تھے، امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق وہ حقانی نیٹ ورک کے ایک سینئر رہنما تھے، جن پر 20 سالہ جنگ کے دوران بڑے حملوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف  آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

حارث رؤف کو نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف   آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کو  آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دے دیا گیا۔

آئی سی سی پلیئر  آف دی منتھ کے لیے بھارت کے جسپریت بمرا اور جنوبی افریقا کے مارکو ینیسن کی بھی نامزدگی ہوئی تھی تاہم حارث رؤف  آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔

View this post on Instagram
 
A post shared by ICC (@icc)

حارث رؤف کو نومبر کی کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے، قومی کرکٹر نے آسٹریلیا کے خلاف 3  ون ڈے میچز میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف  22 برسوں کے بعد ون ڈے سیریز جیتی تھی، حارث روف نے نومبر میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی   شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ، 7خوارجی جہنم واصل

ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سکیورٹی  فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہے ، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔  

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی   شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ، 7خوارجی جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی  شمالی وزیرستان میں خارجیوں کے خلاف کارروائی ،دو مختلف آپریشنز میں 7خوارجی جہنم واصل،جبکہ ایک جوان شہید ہوگیا۔  

سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ  میران شاہ میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی، جس کےنتیجے میں  4 خارجی دہشت گرد جہنم واصل  ہوگئے، خوارجیوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں وطن کا بہادر بیٹا شہید شہید لانس محمد امین کا تعلق فیصل آباد سے ہے ان کی عمر 34 سال ہے ۔   

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کےمطابق  سکیورٹی  فورسز نے 10 اور 11 دسمبر کو شمالی وزرستان میں دو مختلف مقامات پر خارجی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق  سکیورٹی  فورسز اور خارجی دہشت گردوں میں دوسری جھڑپ سپن وام کے مقام پر ہوئی ، علاقے میں دیگر خوارجیوں کا پتہ چلانے کےلیے سرچ آپریشن کیا گیا ، کارروائی کے دوران 3 خارجی دہشتگرد مارے گئے۔  

ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ سکیورٹی  فورسز دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پرعزم ہے ، ہمارے جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll