کھیل

دوسرا ٹیسٹ ،آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

بھارت کا 19 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے با آسانی 10 وکٹوں پر حاصل کر لیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 18 دن قبل پر دسمبر 8 2024، 11:27 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
دوسرا ٹیسٹ ،آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت کا 19 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے با آسانی 10 وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ جبکہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 337 رنز بنائے اور بھارت پر 157 کی برتری حاصل کر لی تھی۔

دوسری اننگز میں بھی بھارتی بیٹرز بڑا اسکور نہیں بنا سکیں اور بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں بھی 175 بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اسی طرح آسٹریلیا کو صرف 19 رنز کا ہدف ملا جسے آسٹریلیا کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے پورا کر لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ٹریوس ہیڈ نے پہلی اننگ میں شاندار سنچری کرکے 140 رنز بنائے جبکہ مچل اسٹارک نے میچ میں بہترین بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کیں۔