جی این این سوشل

دنیا

تمام باغی گروپوں کو چاہیے کہ ملکر شام میں اقتدار کی منتقلی کو شفاف بنائیں،انٹونی بلنکن

روس نے شام کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تمام باغی گروپوں کو چاہیے کہ ملکر شام میں اقتدار کی منتقلی کو شفاف بنائیں،انٹونی بلنکن
تمام باغی گروپوں کو چاہیے کہ ملکر شام میں اقتدار کی منتقلی کو شفاف بنائیں،انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن  کا کہناہے  کہ شام میں تمام گروپس ملکر پرامن انتقال اقتدار کو شفاف بنائیں۔
وزیر خارجہ انٹونی بلنکن  نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعدبعدشامی شہریوں میں مثبت امید پیدا ہوئی، امریکا شامی جنگجو گروپس کے بیانات کو نہایت قریب سے واچ کر رہا ہے، امریکا بیانات کی بجائےعملی اقدامات پر یقین رکھتا ہے، شامی شہریوں کومعاشرتی تحفظ اورحقوق کےحصول کیلئے تحفظات بتانےچاہئیں۔
 جبکہ شام کی موجودہ صورتحال پر کینیڈین وزیر خارجہ کا کہنا تھا بشارالاسد اپنے شہریوں کے خلاف سنگین جرائم کا مرتکب ہوئے، کینیڈا بشارالاسد کو عالمی عدالت میں جرائم پرجوابدہ ٹھہرائے گا۔

جبکہ دوسری جانب روس نے شام کی موجودہ سیاسی صورتحال پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نائب نمائندے دمتری پولیانسکی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فوری طور پر سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا جائے گا۔

اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب دمتری پولیانسکی نے مزید کہا کہ اسرائیل کے گولان کی پہاڑیوں پر قبضے اور وہاں اقوام متحدہ کی غیر فوجی علاقے (بفر زون) پر بات کرنا ضروری ہے۔

واضح  رہے کہ بشار الاسد شام میں باغیوں کے قبضے کے بعد طیارے میں اہل خانہ کے ہمراہ روس پہنچ گئے جہاں انھیں سیاسی پناہ دیدی گئی۔

پاکستان

سوشل میڈیا پر بدنیتی  پر مبنی مہم چلانے پراظہر مشوانی سمیت  دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹسز جاری

 جے آئی ٹی نے ملزمان کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سوشل میڈیا پر بدنیتی  پر مبنی مہم چلانے پراظہر مشوانی سمیت  دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو نوٹسز جاری

سوشل میڈیا پر بدنیتی  پر مبنی مہم چلانے پر آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی کی سربراہی میں قائم ہونے والی جوائنٹ انٹروگیشن ٹیم نے  ملزمان کو نوٹسز جاری کر دیے۔

جے آٗئی ٹی کی جانب سے ملزم صبغت اللہ ، محمد ارشد، عطا الرحمان، اظہر مشوانی، کومل آفریدی، عروسہ ندیم اور ایم علی ملک کونوٹسز  جاری کیے گئے۔

 جے آئی ٹی نے ملزمان کو 13 دسمبر کو طلب کرلیا، ملزمان نے سوشل میڈیا پر بدنیتی پر مبنی مہم کے ذریعے پاکستان میں افراتفری اور انتشار پھیلایا۔

وفاقی حکومت نے  سوشل میڈیا پر جرائم کی روک تھام کے لئے  پیکا ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے مطابق  آئی جی پولیس کے ماتحت ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔

جے آئی ٹی کے پاس  ملزمان کے خلاف ملک میں بد امنی اور انتشار پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے کے ٹھوس شواہد  موجود ہیں اور مزید مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قابل اطلاق قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئینی بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیخر آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس ختم ہو چکا ہے، آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین کے ریمارکس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئینی بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیخر آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیخر آرڈیننس کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت دیگر کی دائر درخواستیں خارج کر دیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

 بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیئے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس ختم ہو چکا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ آرڈیننس کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر میں پارلیمنٹ نے قانون سازی کر دی ہے۔آرڈیننس کے تحت بنی کمیٹی ختم ہوگئی، کمیٹی کے فیصلوں کو پاس اینڈ کلوز ٹرانزیکشنز کا تحفظ ہے۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آرڈیننس کے تحت کمیٹی کے ایکشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ قانون آجائے تو آرڈیننس خود بخود ختم ہو جاتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آئین صدر پاکستان کو آرڈیننس جاری کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے آرڈیننس کو چیلنج کیا تھا، افراسیاب خٹک، احتشام الحق اور اکمل باری نے بھی آرڈیننس کے خلاف درخواستیں دائر کی تھیں۔

واضح رہے کہ 20 ستمبر کو صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط بعد سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 نافذ ہو گیا۔

قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ ترمیمی پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 منظور کیا تھا۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

گوگل نے اے آئی ماڈل جیمنائی کا نیا اور پہلے سے زیادہ طاقتور ورژن متعارف کرا دیا

گوگل نے نئے اے آئی ماڈل کو جیمنائی 2.0 فلیش کا نام دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل نے اے آئی ماڈل جیمنائی کا نیا اور پہلے سے زیادہ طاقتور ورژن متعارف کرا دیا

گوگل نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل جیمنائی کا نیا اور پہلے سے زیادہ طاقتور ورژن متعارف کرا دیا ہے۔

گوگل نے نئے اے آئی ماڈل کو جیمنائی 2.0 فلیش کا نام دیا ہے اور یہ عالمی سطح پر چیٹ ورژن میں دستیاب ہوگا۔اس کا ایک تجرباتی ملٹی ماڈل ورژن بھی ہے جو ڈویلپرز کو ٹیکسٹ ٹو اسپیچ اور تصاویر بنانے کی سہولت فراہم کرے گا۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے ایک بیان میں کہا کہ 'اگر جیمنائی 1.0 تفصیلات کو سمجھنے اور منظم کرنے کے لیے تھا تو جیمنائی 2.0 اس عمل کو بہت زیادہ کارآمد بنا دے گا'۔

کمپنی کے مطابق جیمنائی 2.0 نے سابقہ ماڈل کو مختلف شعبوں جیسے کوڈ جنریشن میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ صارفین چیٹ آپٹیمائزڈ فلیش 2.0 کو ویب پر ماڈل مینیو پر جاکر سلیکٹ کرسکتے ہیں جبکہ موبائل ایپ میں رسائی جلد دستیاب ہوگی۔

ملٹی ماڈل ورژن گوگل کے اے آئی اسٹوڈیو اور ورٹیکس اے آئی پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا۔

Agentic اے آئی سے مراد ایسا سسٹم ہے جو خودمختار طور پر فیصلے کرنے، صارفین کے لیے کام کرنے اور اقدامات کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کمپنی کے مطابق اب بھی اسے انسانی ہدایت اور نگرانی کی ضرورت ہوگی مگر یہ ماڈل صارف کی ماضی کی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر خودکار طور پر ہوٹل بکنگ، کھانے کے مقامات پر ریزرویشن اور شیڈول تیار کرسکے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll