شرجیل میمن نے کہا کہ میڈیکل سیکٹرمیں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے


شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی غیرملکی ایجنڈے پرچل رہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان کونقصان پہنچایا، بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی سول نافرمانی کی کال دی تھی۔
انھوں نے کہا کہ سندھ میں سب سےزیادہ بیرونی سرمایہ کاری آئی، اس وقت بھی فارن انویسٹرزپاکستان آئےہوئے ہیں، آج صبح غیرملکی سرمایہ کاروں کی وزیراعلیٰ سےملاقات ہوئی، نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کوکہیں سے اکسایاجاتا ہے، دھرنے میں پاکستانیوں کوکہاگیامنی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی کرو، پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان کوآگ لگائی گئی، بسوں کوجلایاگیا، بانی پی ٹی آئی ہروہ کام کرے گا جس سے پاکستان کونقصان ہو۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم بانی پی ٹی آئی کی جان کوخطرہ ہے یا نہیں، فیصل واوڈا اسلام آباد میں ہوتے ہیں انہیں زیادہ علم ہوگا، فیصل واوڈا نے کوئی بات کہی تووہ بہت زیادہ معلومات رکھتےہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ میڈیکل سیکٹرمیں ایک ارب ڈالرکی سرمایہ کاری متوقع ہے، دھابیجی فارن اکنامک زون میں سرمایہ کاری کااعادہ کیا گیا، فارن اکنامک زون میں سرمایہ کاری سے 50 ہزارنوکریاں ملیں گی، پاکستان میں سب سےسستی بجلی تھرکےکوئلےسےبن رہی ہے۔
وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت کراچی میں میڈیکل سٹی بنانےجارہی ہے، ہم چاہتے ہیں کراچی سےسکھرتک بلٹ ٹرین چلے، پاکستان میں سرمایہ کاری کےبہت مواقع ہیں، مختلف محکمےغیرملکی سرمایہ کاروں سےمیٹنگ کریں گے، ہرعام آدمی سوچ رہا ہے حکومت ہمارے لیے کیا کررہی ہے۔

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- a day ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- a day ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- a day ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- a day ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 hours ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- a day ago
